یونیورسٹیوں اور کالجوں کے امتحانات منسوخ ہونے کا امکان

0
Ramesh Pokhriyal (HRD Minister)

نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے پیش نظراب جولائی میں ہونے والے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے امتحانات منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر برائےفروغ انسانی وسائل ڈاکٹر رمیش پوکھریال نشنک کے مشورے پر یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) طلباء اور اساتذہ کے مفاد میں یہ فیصلہ لے گا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ڈاکٹر نشنک نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کو امتحانات منعقد کرنے اور نئے تعلیمی سیشن شروع کرنے سے متعلق جاری کردہ رہنما خطوط پر یو جی سی کو دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا ۔
ڈاکٹر نشنک نے خود ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ۔
دہلی یونیورسٹی ٹیچر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر نشنک کے مشورے کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے اپنی جیت قرار دیا ہے۔
ڈاکٹر نشنک نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’’ میں نے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گزشتہ دنوں اس نے امتحانات کے انعقاد کے بارے میں جو ہدایات جاری کی تھیں ، اس پر دوبارہ غور کریں ۔
انہوں نے کہا کہ اس مشورے کے پیچھے طلباء ، اساتذہ اور غیر تعلیمی عملے کی سلامتی اور صحت کے بارے میں تشویش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یو جی سی نے ایک رہنما خط جاری کر کے یونیورسٹیوں اور کالجوں کو آخری سمسٹر کے آ ن لائن
امتحانات کا انعقاد کرنے اوراداروں کو نئے سیشنوں کے لئے کھولنے اور داخلہ لینے وغیرہ سے متعلق ہدایت جاری کی تھی لیکن اساتذہ ، طلباء اور والدین نے اس کی شدید مخالفت کی تھی اور کہا کہ کورونا کی وجہ سے وہ امتحان دینے کی حالت میں نہیں ہیں۔
اگر یو جی سی اس مشورے کو قبول کرتا ہے تو امتحانات نہیں ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here