یونیفارم سول کوڈ پر بحث کرے سرکا ر :شاہدعلی ایڈوکیٹ

0

نئی دہلی:سرکار یونیفارم سول کوڈ کے ذریعے شادی ،طلاق اور وراثت کو یونیورسل بنانا چاہتے ہیں اس لئے میرا سرکار سے مطالبہ ہے کہ ن تینوں پر بحث کیجئے کہ کس کا کوڈ اچھا،موثر اور موزوں ہے اگرقرآن میں اس کا کوڈ اچھا ہے اس کو نافذ کیجئے قرآن میں شادی ،طلاق اور وراثت میں صاف صاف طور پر بیان ہے اور جتنے بھی شادی ،طلاق اور وراثت وغیرہ سے متعلق ایکٹ ہیں وہ سب قرآن سے ہی ہیں اسلئے ہمارا بہتر ہے اور ضروری ہے کہ سرکار اس پر بحث کرے ان خیالات کا اظہار شاہد علی ایڈوکیٹ قومی صدر یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ نے کیا۔
شاہد علی نے کہا کہ اسلامی قانون کے مطابق شادی ہندو تصور کیطرح ایک رسم نہیں ہے بلکہ ایک سول معاہدہ ہے جس میں تما حقوق و فرائض کی نہ صرف وضاحت کی گئی ہے بلکہ خاص طور پر نافذ کرنے پر زور دیا دیا گیا ،اسلامی قانون کے تحت شادی کے بعد عورت اپنی انفرادیت نہیں کھوتی ۔اور طلاق کے بارے حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اللہ کے نزدیک تمام جائز چیزوں میں سب سے نہ پسندیدہ چیز طلاق ہے اور آپ نے اپنی زندگی کے آخری وقت میں کسی ثالث یا جج کی مداخلت کے بغیر اس کے استعما ل کوعملی طور پر حرام قراردیا ۔وراثت کا بہترین اور موزوں طریقہ بھی اسلام میں موجود ہے معروف فقیہ ایف ایس طیب جی مشاہدہ کیا تھا کہ مسلم قانون وراثت کو ہمیشہ اس کی مکمل اور کامیابی کے لئے سراہا جاتا رہا ہے ۔۔۔۔،۔
وقت نے بلا شبہ یہ ثابت کردیا ہے کہ قرآنی احکام اور احادیث بہترین نظام ہیں ۔انھوں نے کہاکہ یونیفارم سول کوڈ‘مختلف وجوہات سے ہمارے ملک کے لئے مناسب نہیں ہے، اس سے اقلیتوں کے مذہبی حقوق متاثر ہوں گے، جو دستور کے خلاف ہے، یکساں قانون ایسے ملک کے لئے تو مناسب ہوسکتا ہے، جس میں ایک ہی مذہب کے ماننے والے اور ایک ہی تہذیب سے تعلق رکھنے والے لوگ بستے ہوں، ہندوستان ایک تکثیری سماج کا حامل ملک ہے، جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والے اور مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پائے جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here