نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سرسنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے آج کہا کہ عالمی بازار کی بات تو سب کرتے ہیں لیکن یہ صرف ہندوستان ہے جو عالمی خاندان یعنی واسودھیو کٹمبکم کی بات کرتا ہے اور اس کے لئے ہم کام بھی کرتے ہیں۔
ڈاکٹر بھاگوت ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر میں سنکلپ فاؤنڈیشن اور سابق سول سروسز آفیسر فورم کے زیر اہتمام ایک لیکچر سیریز سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا، ”قدیم زمانے سے ہمارا ملک تنوع کا ملک رہا ہے۔ ہماری زمین ایسی ہے کہ ہر کسی کو دیتی ہے، زمین نہ صرف کھانا، پانی دیتی ہے بلکہ رسومات بھی دیتی ہے۔ اسی لیے اسے بھارت ماتا کہا جاتا ہے۔ ہم اس زمین کے مالک نہیں، اس کے بیٹے ہیں۔ یہ ہماری پاک سرزمین ہے، ہمارے کرم کرنے کی سرزمین ہے۔ ہمارے اتحاد کا دھاگہ ثقافت ہے اور ہم اس پر براہ راست عمل کرتے ہیں۔ ہمیں ایک نہیں ہونا ہے، ہم ایک ہیں۔ ہمارے آباؤ اجداد نے یہی سکھایا اور بتایا۔ ہمارے بزرگوں نے ثقافت کے تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہیں، جنگیں کی ہیں اور ہماری پہچان ہندوستان، آباؤ اجداد، ثقافت سے ہے۔ ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔ یہ تینوں چیزیں پوجا اور زبان والوں لوگوں میں ہوتی ہیں۔ مغربی ممالک میں قوم کی ترقی اور ہمارے ملک میں قوم کی ترقی، اس کی ترتیب بالکل مختلف ہے۔ ہمارے پاس نیشننلزم نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس قوم پرستی ہے۔ ہماری تو قومیت ہے۔”
جاری یواین اائی۔ م ع۔ 2022
لیکچر سیریز کے پہلے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری اور شری رام جنم بھومی مندر تعمیر سمیتی کے چیئرمین، شری نریپیندر مشرا نے کہا کہ 36 سالوں سے، سنکلپ ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے نہ کہ وسائل سے بھرپور۔ اس کے کام کا شکریہ۔ سنکلپ تجارتی نہیں ہے، یہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ سے تحریک اور معلومات ملی ہے کہ جو لوگ سماجی زندگی میں مختلف طریقوں سے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہ مختلف کاموں میں شامل ہو کر ملک کے لئے کام کر سکتے ہیں۔لیکچر سیریز کے پہلے سیشن کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سکریٹری اور شری رام جنم بھومی مندر تعمیر سمیتی کے چیئرمین مسٹر نریپیندر مشرا نے کہا کہ 36 برسوں سے سنکلپ ہونہار اور جو طلباء وسائل سے محروم ہیں ان کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے ۔ اس کے کام کا شکریہ۔ سنکلپ تجارتی نہیں ہے، یہ خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ سے تحریک اور معلومات ملی ہے کہ جو لوگ سماجی زندگی میں مختلف طریقوں سے اپنا حصہ ڈال رہے ہیں وہ مختلف کاموں میں شامل ہو کر ملک کے لئے کام کر سکتے ہیں۔
لیکچر سیریز کے دوسرے سیشن میں سنٹرل یونیورسٹی آف پنجاب کے وائس چانسلر ڈاکٹر جگبیر سنگھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
دوسرے سیشن میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے بارے میں بحث ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر موہن بھاگوت نے دونوں موضوعات پر موجود حاضرین کے سوالات کو بھی حل کیا۔
سنکلپ اور سابق سول سروسز آفیسرز فورم کی طرف سے ہر سال منعقد کیے جانے والے اس وچار منتھن کے پروگرام کا یہ آٹھواں ایڈیشن تھا۔ سنکلپ فاؤنڈیشن کے صدر سنتوش کمار تنیجا نے لیکچر سیریز کی تفصیلی پیشکش رکھی۔ فورم کے کنوینر سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر جی پرسنا کمار نے شکریہ کا خطاب پیش کیا اور اسٹیج کی نظامت کیندریہ ہندی تعلیم منڈل کے نائب صدر انل شرما جوشی نے کی۔
لیکچر سیریز کے دوران ڈاکٹر بھاگوت نے سنکلپ کی مرتب کردہ کتاب ‘انڈین پرسپیکٹیو’ کا انگریزی ورژن کا بھی اجرا کیا۔ اس کتاب میں پچھلے سالوں میں منعقدہ لیکچر سیریز میں شرکت کرنے والے مقررین کے لیکچرز کو مرتب کیا گیا ہے، جس میں ڈاکٹر کرشنا گوپال، ڈاکٹر مرلی منوہر جوشی، وزیر داخلہ امت شاہ، آنجہانی سشما سوراج، آنجہانی انیل مادھو دوے ب سمیت 12 ممتاز مقررین کے لیکچرز شامل ہیں۔ کتاب کی تدوین کیندریہ ہندی تعلیم منڈل کے نائب صدر انیل شرما جوشی اور سماجی کارکن راجندر آریہ نے کی ہے۔ کتاب پربھات پرکاشن نے شائع کی ہے۔

