ہندوستان اور نیپال جلد تنازعات کو دور کریں: ماہرین

0

نئی دہلی: ہندوستان اور نیپال کے درمیان روٹی بیٹی کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے ماہرین نے دونوں ممالک سے سرحدی تنازعات سمیت دیگر مسائل کو بات چیت کے ذریعہ جلد حل کرکے تعلقات میں مثبت تبدیلی لانے کو کہا ہے  دونوں ممالک کے ماہرین نے ’نیپال۔ہندوستان اسٹریٹیجک توازن: گہری شراکت بنانے‘ کے موضوع پر ایک سماجی ا دارے کے ذریعہ منعقد ایک ویبنار میں ان خیالات کا اظہار کیا گیا۔
ریٹائرڈ لفٹننٹ جنرل شوکین چوہان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور نیپال کی تاریخ، جغرافیائی، ثقافت اور پانی یکساں ہے۔ ملٹری ڈپلومیسی کو دوطرفہ تعلقات کی ریڑھ قرار دیتے ہوئے انہوں نےکہا کہ 1950 میں کمیونسٹ چین نے جب نیپال کی اقتدار اعلی کو نشانہ بناتے ہوئے اس سے ’مین لینڈ‘ میں شامل ہونے کے لئے کہا تھا تو ہندوستانی فوج نے نیپالی فوج کو تشکیل نو میں مدد کی تھی۔
نیپالی سفارت خانہ میں دفاعی اتاشی رہ چکے لفٹننٹ جنرل چوہان نے کہا کہ ’’آپ بھلے ہی کسی بھی روپ میں ہیں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ایک جذبات ہے۔ نیپال میں ایک لاکھ 28 ہزار پنشن یافتہ ہیں جو ملک کی آبادی کا بڑا حصہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہاکہ فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کی آنے والے دنوں میں نیپال دورے کا سبھی کو بے چینی سے انتظار ہے۔ کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات پر توجہ مرکوز ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here