ہندوستان اور امریکہ کے دفاعی تعلقات میں نئی مضبوطی آئے گی: راج ناتھ

0

نئی دہلی: امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر کے ساتھ وفد کی سطح پر دوطرفہ بات چیت کے بعد ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ یہ بات چیت کامیاب رہی ہے اور دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات میں نئی ​​مضبوطی آئے گی مسٹر سنگھ اور ڈاکٹر ایسپر نے منگل کو یہاں ہونے والے اہم ٹو پلس ٹو سے قبل آج یہاں وفد کی سطح پر دو طرفہ بات چیت کی۔
گفتگو کے بعد مسٹر سنگھ نے ٹوئیٹ کرکے کہا ، “ہندوستان وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ایسپر کی میزبانی کر کے خوش ہے۔ ہماری آج کی گفتگو نتیجہ خیز رہی ہے اور اس کا مقصد مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔ آج کی بات چیت سے ہند امریکہ دفاعی تعلقات اور باہمی تعاون کو نئی طاقت ملے گی۔ “
ہندوستانی وفد میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ، آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے ، نیول چیف ایڈمرل کرم بیر سنگھ اور ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا ، سیکریٹری دفاع اجے کمار ، ڈیفنس پروڈکشن سکریٹری راجکمار ، ڈی آر ڈی او چیئرمین ڈاکٹر جی ستیش ریڈی اور ہندوستان میں امریکی سفیر کینتھ جسٹر بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here