سمستی پور : وزیراعظم نریندر مودی نے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کو جمہوریت کیلئے وقف وہیں راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) اور کانگریس کو کنبہ بچانے کا گٹھ بندھن قرار دیا اور عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ وہ اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار خود کیلئے پیدا نہیں ہوئے ہیں بلکہ وہ گوں کیلئے زندہ ہیں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے سنیئر لیڈر مسٹر مودی نے اتوار کو سمستی پور میں قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) امیدواروںکے حق میں منعقدہ انتخابی اجلاس میں تقریر کی شروعات میتھلی زبان میں کی اور کہاکہ ” عظیم شاعر ودیاپتی ، جن نائک کرپوری ٹھاکر ، بلوان گھاٹی کے شہید امن کمار کی پاک سرزمین پر ہم آہا ں سب کے پر پرنام کرے چھی “ انہوںنے کہاکہ اس بہار کی سرزمین نے پوری دنیا اور انسانیت کو جمہوریت کادرس دریا ، جس پر بہار اور پورے ملک کو فخر ہے ۔ جب عوام کے مفادات میں فیصلے ہوتے ہیں اورفیصلوں میں عوام کی حصہ داری ہوتی ہے تبھی جمہوریت مضبوط ہوتی ہے ۔ آج ملک میں ایک طرف جمہوریت کے لئے مکمل طور سے وقف این ڈی کا اتحاد ہے وہیں دوسری جانب اپنے ذاتی مفادات اور اپنے کنبہ کے مفادات کو پورا کرنے کیلئے وقف پریوارک گٹھ بندھن ہے ۔

