گھوسی ضمنی الیکشن :نتیجے کا ہوگا دور رس پیغام:اکھلیش

0

مئو: سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے منگل کو کہا کہ گھوسی ضمنی الیکشن کا نتیجہ سال 2024 کے الیکشن کے لئے ایک پیغام ثابت ہوگا۔
پارٹی امیدوار سدھاکر سنگھ کی حمایت میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے یہاں پہنچے یادو نے کہا کہ یہ الیکشن صرف ایک اسمبلی کا الیکشن نہیں ہے۔ یہ سال 2024 لوک سبھا کے لئے ایک پیغام ہے۔ سبھی پارٹیوں نے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو پوری حمایت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سبھی پارٹیوں کا یہ فیصلہ ملک کیس یاست میں بڑی تبدیلی لائے گا۔ انڈیا اتحاد متحد ہے۔ اتحاد کے اتفاق سے بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے۔ بی جے پی امیدوار ‘ پلائن وادی’ ہیں اس نے اپنے مفاد اور فائدے کے لئے پارٹی بدلی ہے۔ اس نے گھوسی کے رائے دہندگان کو دھوکہ دیا ہے۔ جمہوریت میں عوام کا اعتماد توڑا ہے۔ اس بار عوام اسے سبق سکھانے کا کام کریں گے۔
یادو نے کہا کہ بی جے پی جانتی ہے کہ وہ گھوسی ضمنی الیکشن بڑے مارجن سے ہارنے جارہی ہے۔ اس لئے گھوسی میں اپنے سبھی وزراء کو اتار دیا ہے۔آج کل پورے گھوسی اسمبلی حلقے میں وزیر ہی وزیر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ سب عوام کو دھوکہ دینے آئے ہیں۔ ضمنی الیکشن کے بعد پھر کبھی دکھائی نہیں دیں گے۔ مرکز کی بی جےپی حکوم تکے 10سال اور 6سال کی حکومت نے اگر کوئی کام کیا ہوتا تو اسمبلی ضمنی الیکشن میں وزراء کو اتنی بڑی فوج نہیں اتارنی پڑتی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہ ضمنی الیکشن ہارنے جارہی ہے۔ اس لئے یہ انتظامیہ کو بھی آگے کرے گی۔ گھوسی کی عوام بہادر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ جس بھی طرح کا مقابلہ کرنا پڑے گا عوام مقابلہ کرے گی۔ اپنے ووٹ کا تحفظ کرے گی اور ایس پی کو تاریخی ووٹوں سے جیت سے ہمکنار کرے گی۔ یہ لڑائی بڑی ہے۔ جمہوریت میں تبدیلی ووٹ سے ہی آئے گی۔ سماج وادی پارٹی کے پاس بہت ووٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی سازش کرے گی لیکن سبھی کارکنوں اور لیڈروں کو پانچ ستمبر سے 8ستمبر تک پوری ذمہ سے لگنا ہے۔یادو نے کہا کہ بی جے پی دھوکہ دے کر ووٹ حاصل کرتی ہے۔ اس نے کسانوں، نوجوانوں، کاروباریوں، بن کروں سبھی کو دھوکہ دیا ہے۔ بی جے پی آئین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔ سرکاری اداروں کا غلط استعمال کررہی ہے۔ جمہوریت ختم کررہی ہے۔ بی جے پی اگر اآگے الیکشن جیتے گی تو عوام کا ووٹ ڈالنے کا حق بھی چین لے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی نے ملک میں مہنگائی اور بے روزگار بڑھا دیا ہے۔ ہر چیز کی قیمت بڑھا دئیے ہیں۔ مہنگائی سے عوام پوری طرح سے عاجز اآچکے ہیں۔ اس نے کسانوں، نوجوانوں کا مستقبل تاریکی میں ڈال دیا ہے۔ بی جے پی سب سے جھوٹی پارٹی ہے۔ اس کے لیڈر لال قلعہ سے بھی جھوٹ بولتے ہیں اور لکھنؤ سے بھی جھوٹ بولتے ہیں۔ اس حکومت نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ مہنگائی بڑھ گئی لیکن آمدنی دوگنی نہیں ہوئی۔ نوجوانوں کو نوکری نہیں ملی۔
ایس پی سربراہ نے گھوسی میں سماج وادی پارٹی کے امیدوار کو حمایت دینے کے لئے آر ایل ڈی، کانگریس، اپنا دل(کمیراوادی) سی پی اآئی، سی پی آئی(ایم)، سہیل دیو سوابھیمان پارٹی، جنوادی پارٹی سمیت انڈیا اتحاد کے سبھی لیڈروں اور جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here