کیجریوال کی پارٹی نے شراب گھپلے میں پیسہ کمایا: بی جے پی

0

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کو کیجریوال حکومت کے شراب گھوٹالے پر ایک اسٹنگ مہم کا پردہ فاش کیا اور دعویٰ کیا کہ مسٹر اروند کیجریوال کی پارٹی نے شراب کے تاجروں کو ملنے والے کمیشن میں حصہ لیاتھا۔
بی جے پی کے مرکزی دفتر میں آج ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قومی ترجمان ڈاکٹر سمبت پاترا، دہلی ریاستی بی جے پی صدر مسٹرآدیش گپتا اور بی جے پی ایم پی مسٹر منوج تیواری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے دہلی کی کیجریوال حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اسٹنگ نے دہلی میں شراب گھپلے کی حقیقت کو عوام کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی شراب پالیسی سے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کمیشن حاصل کیا ہے۔ مسٹر اروند کیجریوال جو نئی شراب پالیسی لائے اور اس میں ہزاروں کروڑ روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے، یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ انہوں نے نئی شراب پالیسی لا کر عوام کے ٹیکس کا پیسہ برباد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال جی جب وزیر اعلیٰ بنے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ دیکھو جی، اگر کوئی بدعنوانی کرے تو آپ اس کی اسٹنگ کرلینا، اس کی ریکارڈنگ کرلینا اورمجھے بھیج دینا، ہم سچ دکھادیں گے۔ نئی شراب پالیسی سے جو لوٹ مچی ہوئی تھی، اس کا آج اسٹنگ آپریشن سےانکشاف ہواہے۔ عام آدمی پارٹی ایک کٹر کرپٹ پارٹی ہے۔ آج اسٹنگ ماسٹر کا خود اسٹنگ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے مسٹر کیجریوال اور مسٹر سسودیا سے شراب گھوٹالہ کے تعلق سے پانچ سوال پوچھے تھے لیکن آج تک ان سوالوں کا کوئی جواب نہیں ملا ہے۔ آج اس اسٹنگ کے ذریعے شراب گھوٹالہ کی پوری حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ اس اسٹنگ نے کیجریوال حکومت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ شراب گھوٹالہ کے ملزم نمبر 13 سنی مارواہ کے والد کلوندر مارواہ کے اس ویڈیو نے کیجریوال اور سسودیا کے ہر جھوٹ کا پردہ فاش کر دیا ہے۔ اس سے شراب گھوٹالے میں کیجریوال کے کمیشن اور شراب مافیا کے درمیان گٹھ جوڑ کاپتہ چلتاہے۔
انہوں نے کہا کہ شراب پالیسی سے مسٹر کیجریوال اور مسٹر سسودیا اور ان کے دوستوں کو فائدہ ہوا ہے۔ مسٹر سسودیا کو برطرف کیا جانا چاہئے۔ یہ اسٹنگ آپریشن پبلک ڈومین میں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کمیشن کی وجہ سے ریونیو کا بڑا نقصان ہوا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here