نئی دہلی: کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پرالی کو گلانے کےلئے پوسا انسٹی ٹیوٹ میں تیار بائو ڈی کمپوزڈ گھول میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا ہے اور اس پورے معاملے میں مرکزی جانچ بیورو – سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہئے کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعرات کو یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےلئے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور پھر پوسا تنظیم میں تیار بائیو ڈی کمپوزڈ گھول کو ایک انقلابی پہل بتاتے ہوئے کسانوں سے پرالی کو گلانے کےلئے اس گھول کا استعمال کرنے کو کہا۔ اس بارے میں بڑے بڑے اشتہار دئے گئے اور پرالی گھول میں گھپلہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس گھول کےلئے خریدے گئےکیپسول کی تشہیر پر کیجریوال حکومت نے دس کروڑ روپے کے اشتہار دئے اور اس گھول کو انقلابی پہل بتاتے ہوئے اپنی تشہیر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کیپسول تیار کیا گیا ہے،اس کو تیار کرنے میں کل خرچ 23 لاکھ 60 ہزار روپے کا آیا ہے جبکہ اس اشتہار پر دس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔وزارت نے بتایا کہ 20 دسمبر کو جاری کئے گئے ایس اوپی کے مطابق بھی ٹیکاکاری مہم کا منصوبہ بنایا جائےگا۔ ملک کی سبھی ریاستوں میں جن تین سائٹ کو ڈرائی رن کےلئے نشاندہی کی جائے گی،وہاں کے متعلقہ انچارج میڈیکل افسر 25 طبی اہلکاروں کو نشاندہی کریں گے۔ریاستوں اور مرکز کے زیراتنظام علاقوں کو کہا گیا ہے کہ وہ یہ یقین کریں کہ ان سبھی نشاندہی کئے گئے مستفدین کے اعدادو شمار ون ایپ پر اپلوڈ ہوں۔ یہ مستفدین ڈرائی رن کےلئے سائٹ پر مہیا بھی ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی سبھی ریاستوں اور مرکزکے زیر اتنظام علاقوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈرائی رن کےلئے مجوزہ سبھی سائٹ کی حقیقی تصدیق کرکے یہ یقینی کریں کہ وہاں مناسب جگہ ہو،سامان کی آمدو رفت کےلئے مناسب سہولت ہو،انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی ہو،بجلی ہو اورسکیورٹی ہو۔سبھی ریاستی مظاہروں کےلئے کم از کم تین ماڈل سائٹ بنائیں اور یہ یقینی کریں سبھی سائٹ پر آنے اور جانے کا الگ انتظام ہو۔
ملک میں پہلے مرحلے کا ڈرائی رن آندھرا پردیش ،آسام ،گجرات اور پنجاب میں 28 اور 29 دسمبر کو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹیکاکاری مہم کےلئے ملک بھر میں قریب 96,000 لوگوں کو ٹیکا دینے کے لئے ٹریننگ کی گئی ہے۔

