نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جھوٹ پھیلانے کے مقصد سے اخبارات میں اشتہار دے کر بی جے پی کی حکمرانی والی میونسپل کارپوریشنوں کے متعلق بدعنوانی کے الزامات عائد کررہے ہیں ، جوسراسر جھوٹ ہے۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن (این ڈی ایم سی) پر جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن (ایس ڈی ایم سی) کے ڈھائی لاکھ کروڑ روپئے معاف کرنے کا الزام عائد کر کے اسے بی جے پی کی بدعنوانی قرار دیا ہے۔
محترمہ لیکھی نے الزامات کے جواب میں کہا کہ 2012 میں میونسپل کارپوریشن کی تقسیم کے بعد اس وقت کی کانگریس حکومت نے کابینہ میں فیصلہ کیا تھا کہ ایس ڈی ایم سی اپنا نیا صدر دفتر تعمیر ہونے تک این ڈی ایم سی کے احاطے سے کام کاج چلائے گی۔

