نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جارہی ہے، جس سے فعال معاملات میں مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ جمعہ کے روز انفیکشن کے یومیہ معاملوں میں جزوی کمی واقع ہوئی ہے اس سے قبل لگاتار 10 دن تک انفیکشن کے نئے کیسوں کی تعداد 50 ہزار سے کم رہی، جمعرات کو ان کی یہ تعداد اس اعداد کو عبور کرگئی تھی لیکن گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس میں قدرے کمی آئی ہے اور 47638 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 47638 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ انفیکشن کے معاملات کی تعداد 84.11 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔
جمعہ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54157 مریض صحتمند اور 670 افراد فوت ہوئے۔ فعال معاملات کی تعداد میں 7189 کی کمی سے یہ تعداد 520773 رہ گئی ہے اور ان کی شرح 6.19 فیصد ہے۔ وہیں صحت ہونے والوں کی شرح 92.32 اور اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے۔
مہاراشٹرا میں جو اس مہلک وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6287 کی کمی کی وجہ سے فعال معاملات کی تعداد 107358 ہوگئی ہے، جبکہ 256 افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 44804 ہوگئی ہے۔ وہیں اس دوران 11277 افراد صحت مند ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے اس وبا سے راحت پانے والے افراد کی تعداد 15.51 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔

