

جے پور، 12 جنوری (یواین آئی) راجستھان میں عالمی وباء کورونا کے درمیان’ مکر سنکرتی‘ کے تہوار کے موقع پر اس بار کورونا کے متعلق ہدایات ، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر لیڈروں ، فلمی اداکاروں ، محبت کی علامت دل کی تصویر والی پتنگیں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے لگتا ہے کہ پتنگ بازی کا جوش کافی نظر آرہا ہے ۔
اس موقع پردارالحکومت جے پور میں ایک مہینے پہلے ہی بازار میں پتنگیں آ جاتی ہیں اور مکر سنکرتی آنے تک پتنگ بازی کا شور اور اس کے تئیں جوش عروج پر پہنچ جاتا تھا لیکن اس بار مکر سنکرتی کا ایک دن باقی رہ گیا ہے اور کورونا کی وجہ سے لوگوں میں وباء کے پھیلنے کا خوف اور پتنگوں کے مہنگے ہو جانے سے پتنگ بازی کے تئیں لوگوں کا جوش کم ہونے سے بازاروں میں رونق ماند پڑ گئئی ہے ۔
اس بار کورونا سے محتاط رہنے کے پیغام لکھی ہوئی پتنگیں بازار میں مل رہی ہیں ۔ ان پتنگوں میں کورونا کی علامت اور اس پر ماسک پہنیں کورونا سے بچیں ، دو گز دور ضروری ، کورونا گو ، کورونا گو لکھ کر لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ مسٹر مودی کی تصویر کے ساتھ بھارت ماتا کی جئے کے لکھی ہوئی پتنگیں بھی پتنگ بازوں کو بہت پسند آرہی ہیں۔
