کورونا وائرس جیسی بیماری سے لڑنے کے لئے پانچ لاکھ کروڑ روپئے کی ضرورت: ڈاکٹر ایو ب

0

گورکھپور،29؍مارچ(محسن کمال):پیس پارتی کے قومی صدر ڈاکٹر محمد ایو ب سرجن نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک بیماری سے نپٹنے کے لئے حکومت نے جو فنڈ جاری کیا ہے وہ بہت ہی کم ہے۔انھوں نے کہاکہ اس مہلک بیماری سے نپٹنے کے لئے کم سے کم پانچ لاکھ کروڑ روپئے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر ایو ب نے کہا کہ کورونا وائرس صرف ہندوستان ہی کی نہیں بلکہ پورے عالمی دنیا کے لئے ایک خطرہ بن چکی ہے۔ایسے حالات میں ضرورت ہے کہ سبھی ملکوں کے لوگ آگے آ کر اس بیماری سے لڑیںاور ایک دوسرے ممالک کی مددکریں۔انھوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں پیس پارٹی سبھی ہندوستانیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here