کورونا:سی بی ایس ای کے طلباءبراہ راست اگلی کلاس میں جائیں گے

0

نئی دہلی،یکم اپریل:مرکزی حکومت نے کورونا وبا کے پیش نظرسینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن( سی بی ایس ای) اسکولوں میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلباء کو براہ راست اگلی کلاس میں پرموٹ کئے جانے کی صلاح دی ہے۔
ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ منسٹر رمیش پوکھریال نے آج شام ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی
ڈاکٹر پوکھریال نے ٹویٹ کرکے سی بی ایس ای کو مشورہ دیا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو براہ راست اگلی کلاس میں بھیجا جائے۔ اس کے علاوہ 9ویں اور 11ویں کے طلباء کواسکولوں کے ذریعہ داخلی تشخیص کی بنیاد پراگلی کلاس میں بھیجا جائے۔ یہ تجویز سی بی ایس ای کے ذریعہ تسلیم شدہ تمام سرکاری غیر سرکاری اسکولوں کے لئےہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here