نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال کے بے حد خاص، شاعر کمار وشواس نے قومی دار الحکومت میں کورونا وائرس کے دن بہ دن خوفناک شکل اختیار کرنے، ڈاکٹروں اور ہیلتھ سسٹم پر اس کا ٹھیکرا پھوڑنے کے لیے انھیں (مسٹر کیجریوال کو) آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے طنز کیا، اس بار تھک کر نکمے پن کا ٹھیکرا آپ پر پھوڑ دیا ہے۔دہلی میں کورونا وائرس کے سلسلے میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ سسٹم پر ٹھیکرا پھوڑا اور سر گنگا رام پر ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی ہے۔ دہلی میڈیکل اسوسی ایشن نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے حوصلہ شکنی قرار دیا ہے۔شاعر کمار وشواس نے اسوسی ایشن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو لکھے احتجاجی خط کو اتوار کو ریٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،’ ارے آپ سب ڈاکٹر بالکل برا مت مانیے! آپ بس متاثرین کا علاج کرتے رہیے پلیز۔ ذمہ داری کا ٹھیکرا مودی۔مرکز۔ایم سی ڈی پر پھوڑتے پھوڑتے اس بار تھک کر اپنے نکمے پن کا ٹھیکرا آپ لوگوں پر پھوڑ دیا ہے بس! انتخابات سے ٹھیک پہلے پھر معافی مانگ لے گا! عادت ہے اس آزمائے ہوئے نسخے کی‘۔

