کشی نگر میں کورنٹائن سینٹر میں بزرگ کی موت

0

کشی نگر: اترپردیش کے کشی نگر کے ہاٹا علاقے کے رامپوربزرگ پرائمری اسکول میں بنائے گئے کورنٹائن سینٹر میں ممبئی سے آئے ایک 68 سالہ بزرگ کی سنیچر کی رات کو موت ہوگئی۔میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایل یادو نے یہاں بتایا کہ رام پور بزرگ کے رہنےو الے ایک 68 سالہ شخص 14 مئی کو ممبئی سے آیا تھا۔ 15 مئی کو اسے سانس میں پریشانی ہورہی تھی۔ اہل خانہ نے اس کی اطلاع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ہاٹا لے گئے۔محکمہ صحت نے اس کا کرونا سمپل لے کر اسے رام پور بزرگ پرائمری اسکول کورنٹائن سینٹر میں بھیج دیا جہاں سنیچر کی رات ان کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ اس کی جانچ رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here