کسانوں تنظیموں نے’ بھارت بند‘ کی حمایت کرنے والی سیاسی پارٹیوں کا شکریہ اداکیا

0

نئی دہلی : ’اکھل بھارتیہ کسان سنگھرش سمنویہ سمیتی(اے آئی کے ایس سی سی) نے کانگریس ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی ، ڈی ایم کے سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کا کسانوں کے’ بھارت بند‘ کی حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

اے آئی کے ایس سی سی نے ایک بیان جاری کر کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں ’بھارت بند‘ کی حمایت کرنے کے لئے کانگریس صدر سونیا گاندھی ، دراوڈا منیتر کشگھم کے ایم کے اسٹالن ، این سی پی کے شرد پوار ، راشٹریہ جنتا دل کے تیجسوی یادو ، پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلیریشن کے فاروق عبد اللہ ، سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو ، سی پی آئی کے سیتارام یچوری ، سی پی آئی کے ڈی راجہ ، سی پی آئی (مالے) کے دیپانکر بھٹاچاریہ ، آل انڈیا فارورڈ بلاک کے دیب برت بسواس ، ریوویلیوشنری سوشلسٹ پارٹی کے منوج بھٹاچاریہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ مرکزی حکومت کے کسانوں کے تئیں ظلم و استحصال اور فریب و دھوکہ کا جواب دینے کے لئے سماج کے کے وسیع طبقوں نےجواب دینے کے لئے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here