کرونا وائرس اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے تعلق سے وائرل ہونے والے پیغامات تشویشناک

0

ممبئی 29/مارچ:کرونا وائرس بیماری کے پیش نظر انڈیا لاک ڈاون کے درمیان مسلمانوں کے کچھ حقیقی تصاویر اور مناظر کو پیش کر کے مسلمانوں کے تعلق سے کئی ایک پیغامات وائرل ہوئے ہیں جو ایک تشویشناک بات ہے نیز حالات حاضرہ میں برادران وطن کے دلوں میں مسلمانوں کیلئے اور خلیج پیدا کر سکتی ہے –
ممبئی کے مسلم علاقوں میں نوجوانوں کا سڑکوں پر کرکٹ کھیلنا، موٹر سائیکل لیکر مختلف مقامات پر اسٹنٹ بازی کرنا، امتناعی احکامات کی کھل کر خلاف ورزی کرنا، سیرو تفریح کرنا، برقع پوش خواتین کو موٹر سائیکل پر پولیس عملہ کے سامنے سے گزرتے ہوئے دکھلانا، ضعیف با ریش شخص لاک ڈاون کے دوران کھل کر سڑکوں پر گھومنا اور دیگر مناظر سوشل میڈیا پر دن بہ دن وائرل ہوتے جا رہے ہیں –
وہاٹس ایپ، فیس بک اور دیگر ذرائع پر ایسے پیغامات نشر ہو رہے ہیں جس میں مسلم علاقوں میں واقع بازاروں میں بھیڑ کے مناظر دکھائے جا رہے ہیں اور عوام کی اکثریت بغیر ماسک پہنے فاصلے کا خیال کیئے بغیر خریدیاری کرتے ہوئے بڑی تعداد میں دکھلائی جا رہی ہے –
حال ہی میں ریاست مہاراشٹر کے جلگاوں شہر کے ایک باشرع بزرگ شہری کا موٹر سائیکل پر ویڈیو دکھایا گیا ہے جس میں ان کی موٹر سائیکل پر ایک کم سن بچہ بھی سوار ہے اس ویڈیو میں باشرع شخص بڑے دھڑلے کے ساتھ کرفیو کے دوران جلگاوں کے آزاد نگر علاقہ میں گھوم رہا ہے اور یہ بتلا رہا ہے کہ میرا نام کالو دادا ہے میں کسی سے نہیں ڈرتا، انتظامیہ کے سامنے سے موٹر سائیکل لے کر گزر رہا ہوں اور کرونا وائرس سے میں گھبراتا نہیں ہوں اور جو ہونا ہے وہ ہو کر رہے گا اسے کوئی روک نہیں سکتا –
اس ویڈیو میں ان کے بچے کے ہاتھوں میں کیلا ہے اور وہ بڑے فخر سے کہتے ہیں کہ دیکھو ہم تو کیلا لانے گئے ہیں ہمیں کوئی روک نہیں سکتا ہے –
مقامی آزاد نگر پولیس اسٹیشن نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے کے سبب اس بزرگ باشرع شخص کے خلاف بعد میں مقدمہ کر کے انہیں گرفتار بھی کیا ہے –
گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ناگپاڑہ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر سب انسپکٹر چودھری کا کہنا ہے کہ مسلم نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ اس وبا ئ کے تعلق سے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے اور وہ اپنے گھروں سے بے خوف ہو کر تفریح کیلئے نکل رہا ہے نیز ہم انہیں روکنے کیلئے لاٹھی ڈنڈے کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم بے بس ہیں اور کچھ کر بھی نہیں پا رہے ہیں –
سوشل میڈیا پر دو پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیلیفون گفتگو بھی بڑی وائرل ہوئی ہے جس میں ناگپاڑہ علاقہ میں تعینات ایک پولیس کانسٹیبل مہاراشٹر کے شولاپور ضلع کے ایک پولیس کانسٹیبل سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہہ رہا ہے کہ مسلمانوں کو کتنا بھی سمجھایا جا رہا ہے لیکن ان کی عقل سے یہ بالاتر ہے اور وہ دنیا میں بالخصوص مہاراشٹر میں ہونے والی اس تباہی سے شاید لاعلم ہیں یا جان بوجھ کر ایسی حرکتیں کر رہے ہیں جو اس کے پھیلنے میں مددگار ثابت ہورہی ہیں اور شاید وبا ئ کے اضافہ ہونے میں وہی ذمہ دار ہو-
ممبئی سے متصلہ گنجان مسلم آبادی والے علاقہ ممبرا کا ایک ویڈیو بھی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس میں ممبرا کے بازاروں میں خواتین کی اکثریت کو ایک بڑے مجمع کا حصہ دکھلاتے ہوئے خریداری کرتے ہوئے دکھلایا گیا ہے اور مردوں کی اکثریت کو بغیر ماسک کے گھومتے دیکھا گیا – اسی طرح سے بھنڈی بازار اور محمد علی روڈ نامی مسلم علاقوں میں کوئک ریسپانس ٹیم (کیو آر ٹی) کے علقہ کو گشت کرتے ہوئے دکھلاییا گیا ہے لیکن ویڈیو میں یہ بولا جا رہا ہے کہ مسلم علاقوں میں فوج آ گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وہ ربر کی گولیوں کا استعمال کرے گی –
شوشل میڈیا کے ایک پیغام میں یہ بھی دکھلایا گیا ہے کہ لاک ڈاون کی مسلمانوں کی جانب سے کھل کر خلاف ورزیاں برادران وطن کو مجبور کر دے گی کہ قومی سطح پر ان کا سماجی بائیکاٹ کیا جائے –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here