ڈاکٹر پابندی کے ساتھ او پی ڈی میں بیٹھیں:یوگی

0

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ڈاکٹر پابندی کے ساتھ او پی ڈی میں بیٹھیں اور مریضوں کی کیس اسٹڈی تیار کرنے کے ساتھ میڈیکل ایجوکیشن میں ریسرچ کو فروغ دیں۔
لوک بھون میں مشن روزگار کے تحت منعقد پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ذات کے نام پر آنسوبہانے والے لوگ سماج اور ملک کو کمزور کرتے ہیں۔ سال 2017 سے پہلے ریاست میں انسیفیلائٹس سے ہونے والی اموات ان کے چہروں کو بے نقاگ کرتی تھی۔
چالیس سالوں میں انسیفیلائٹس سے 50ہزار سے زیادہ بچوں کی اموات ہوئی لیکن ذات۔ ذات کرنےو الے لوگ ووٹ بینک کی سیاست کرتے رہے۔ جو ان کی حساسیت کا مظہر ہے۔ آج اترپردیش میں انسیفلائٹس پوری طرح سے کنٹرول میں ہے۔ اس سے ہونے والی اموات میں 96 سے 98فیصدی تک کی کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن اور آیوش سے متعلق کالجوں کے لیکچررس، اسسٹنٹ پروفیسرس، ایسوسی ایٹ پروفیسرس اور پرنسپل کو او پی ڈی میں باقاعدگی سے بیٹھنا چاہئے۔ ان تمام مریضوں کے کیس اسٹڈیز تیار کریں جنہیں آپ دیکھتے ہیں۔ طبی تعلیم میں تحقیق کو بھی فروغ دیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں ترقی کو تو چھوڑیں، یہاں کے لوگوں کو شناخت کے بحران کا سامنا تھا۔ ہماری حکومت نے پچھلے ساڑھے چھ سالوں میں جو کام کیا ہے اس کا نتیجہ ہے کہ آج یہاں کا شخص اپنی شناخت نہیں چھپاتا اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ بھی جو یوپی کا نہیں ہے، خود کو اتر پردیش سے کہتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں گذشتہ ساڑھے چھ سال میں اترپردیش نے اپنی طبی سہولیات کو کافی بہتر کیا ہے۔ سال 1947 سے 2014 تک ریاست میں صرف 12میڈیکل کالج بن پائے تھے۔ آج اترپردیش میں 65میڈیکل کالج ہیں جن میں سے کئی میں طبی خدمات شروع بھی ہوچکی ہیں۔
یوگی نے کہا کہ ریاست میں ڈبل انجن کی حکومت میں ہونے کی وجہ سے ترقی کی رفتار کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ رائے بریلی اور گورکھپور کے ایمس نے کام کرنا شروع کردیا ہے۔ آج ریاست میں ایلو پیتھی کے ساتھ ساتھ ٹریڈشنل میڈیسین کو بھی بڑھاواد دیا جارہا ہے۔ بھارت سرکرکار کے ذریعہ آیوشمان وزارت کی تشکیل کے بعد اترپردیش نے بھی محکمہ آیوش کی تشکیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اترپردیش کے پاس آیوش یونیورسٹی ہے۔ جو نئے کالجوں کو منظوری دینے کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈکس اور اسٹاف نرس ریاست کی طبی سہولیات کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ مریض کے ساتھ ان کا رویہ ایسا ہونا چاہئے کہ ٹھیک ہونے کے بعد مریض انہیں ہمیشہ یاد رکھے۔ آج ریاست میں ملیریا، چکن گوئیاں۔ کالا جار اور ڈینگو پوری طرح سے کنٹرول میں ہے۔ سال 2017 سے پہلے اور اس کے بعد کے اعداد اس کے گواہ ہیں۔
یوگی نے کہا کہ ریاست کی طبی سہولیات کی بہتری کے لئے ہماری حکومت نے جو کام کئے ہیں اس کے نتائج بھی ہم سب کے سامنے ہیں۔ آیوشمان بھارت اور وزیر اعلی جن آروگیہ اسکیم کے تحت ریاست کے 10 کروڑ لوگوں کو پانچ لاکھ روپئے کا طبی انشورنس کور دیا جارہا ہے۔
ڈائلسس کی سہولیت ریاست کے 72اضلاع میں فراہم کروائی جاچکی ہے۔ ہر ضلع میں آئی سی یو قائم ہوچکے ہیں۔ بہترین طبی سہولیات کو آگے بڑھانے کے ضمن میں 108 اور 102 کی ایمبولنس سہولیات کا ریسپانس ٹائم کو کم سے کم سطح پر لانے کی کوشش کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیکل ایجوکیشن کے شعبے میں خاطر خواہ تبدیلی کے لئے اٹل بہاری واجپئی جی کے نام پر لکھنؤ میں اٹل میڈیکل یونیورسٹی بن رہی ہے۔ وزیر اعلی نے مشن روزگار کے تحت شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے ذریعہ سے 278اسسٹنٹ پروفیسر،2142 اسٹاف نرس،48آیوس میڈیکل ٹیچروں کو تقرری لیٹر دیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here