چین ڈیجیٹل جارحیت میں ملوث : ادھیر رنجن

0

نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا ہے کہ چین ڈیجیٹل جارحیت میں ملوث ہے جس کی وجہ سے ہماری قومی سلامتی تار تار ہورہی ہے مسٹر چودھری نے بدھ کے روز لوک سبھا میں زیرو آور کے دوران کہا کہ انہوں نے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی سے چین کی اس نئی ذہنیت کی مخالفت کرنے اور اس پر قابو پانے کی درخواست کی۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کو سیاق و سباق میں اس مسئلے کی وضاحت کرنی چاہئے اور اس موضوع پر ایوان میں بیان دینا چاہئے۔ اس سے قبل ، کانگریس قائد نے چین کے معاملے پر لوک سبھا میں التوا تحریک کا نوٹس دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here