پوروانچل یونیورسٹی میں فرضی ڈگری بنانے کے الزام میں تین کے خلاف ایف آئی آر

0

جونپور: ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی جونپور کی فرضی ڈگری بنا کر فروخت کرنے کے الزام میں یونیورسٹی کے تین ملازمین پر سرائے خواجہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
ناظم امتحان بی این سنگھ کی تحریر پر تینوں ملازمین کو نامزد کرتے ہوئے پولیس نے جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔ ملازمین پر 40سے 50ہزار روپئے میں فرضی ڈگری بنانے و فروخت کرنے کا الزام ہے۔
آفیشیل ذرائع نے منگل کو بتایا کہ یونیورسٹی سطح پر معاملے کی جانچ کے لئے وائس چانسلر پروفیسر وندنا سنگھ نے پیر کو تین اراکین کی جانچ کمیٹی تشکیل کردی ہے۔ یہ معاملہ تقریبا دو ہفتے پہلے اسپیڈ پوسٹ سے یونیورسٹی انتظامیہ کو ملے دو شکایتی لیٹروں سے جڑا ہوا بتایا گیا ہے۔ دونوں ہی لیٹروں میں وائس چانسلر کے فرضی دستخط کر بی۔فارما و بی ایڈ کی فرضی ڈگری تیار کر فروخت کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایک لیٹر میں چھپرا بہار باشندہ وشنو پرساد چوبے اور دوسرا لیٹر بھوجپور آرا بہار باشندہ روی کانت تیواری نے تصدیق کے طور پر فرضی ڈگری کو بھی خط کے ساتھ منسلک کیا تھا۔ دونوں ہی یونیورسٹی کے دو ملازمین کا نام لیتے ہوئے ان پر 50اور40 ہزار روپئے میں ڈگری فروخت کا الزام لگایا ہے۔ خط میں تیسرے ملازم کا نام ڈگری فروخت کرنے کے معاملے میں مڈل مین کے طور پر لیا گیا تھا۔
خط ملنے کے بعد یونیورسٹی نے اپنی سطح پر چھان بین کی اور الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کل پیر کو تینوں ملزمین سنتوش تیواری، انل سنگھ(نگوہ) و سوامی ناتھ مشر کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here