نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کانگریس کے سینئر لیڈر اور وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیٹی پرینکا گاندھی وڈرا کو راجدھانی میں سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک مہینے کا وقت دیا ہے۔مرکزی وزارت رہائش و شہری امور نے بدھ کو یہاں نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی وزارت داخلہ نے محترمہ پرینکا گاندھی کی خصوصی سیکورٹی ایس پی جی واپس لے لی ہے، اس لئے ان کو رہائش گاہ الاٹ کرنے کی بنیاد ختم ہوگئی ہے۔نوٹس میں کہاگیا ہے کہ محترمہ پرینکا گاندھی کی رہائش گاہ کا الاٹمنٹ یکم جولائی کو رد کردیا گیا ہے اور ایک مہینے تک مکان میں رہنےکی چھوٹ دی گئی ہے، نوٹس کے مطابق یکم اگست 2020 کے بعد بھی الاٹ کئے گئے مکان میں رہنےپر نقصانات اور کرایہ کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

