ویمنز انڈر- 19 ورلڈ کپ: ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بنی

0

پوچفسٹروم (جنوبی افریقہ): ہندوستان نے اتوار کے روز انگلینڈ کو شکست دے کر ویمینز انڈر- 19 ٹی-20 ورلڈ کپ کا پہلا خطاب جیت لیا۔
سینویس پارک کے میدان میں ہندوستانی لڑکیوں نے اپنا جلوہ دکھایا۔ انگلینڈ کی ٹیم ہندوستانی گیند بازوں کے سامنے 17.1 اوور میں صرف 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں ہندوستان نے یہ ہدف صرف 14 اوور میں حاصل کر کے عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اپنی 19ویں سالگرہ منانے والی شفالی نے میچ کے فائنل میں پہنچنے پر کہا تھا کہ ان کے لیے ورلڈ کپ کے خطاب سے بہتر سالگرہ کا تحفہ کچھ اور نہیں ہو سکتا۔ ٹیم کے ساتھیوں نے اس کی خواہش کو پورا کیا اور خواتین کی کرکٹ کے روشن مستقبل کی طرف پورے ہندوستان کی توجہ مبذول کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
تیتاس سادھو (2/6)، ارچنا دیوی (2/17) اور پارشوی چوپڑا (2/13) کے سامنے انگلش لڑکیاں پانی بھرتی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی منت کشیپ، شیفالی ورما اور سونم یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی اور مقررہ اوور سے پہلے 17 گیندوں پر انگلینڈ کا اسکور برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
صرف 69 کے ہدف کے تعاقب میں ، شفالی (15) نے ایک چوکا اور ایک چھکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا، حالانکہ وہ ہننا بیکر کی گیند پر الیکسا اسٹون ہاؤس کے ہاتھوں کیچ ہو گئیں۔ دوسرے سرے پر شویتا سہراوت بھی پانچ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئیں۔ سومیا تیواری (24 ناٹ آؤٹ) اور گونگڈی تریشا (24) نے چھ اوورز کے ساتھ ہندوستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا ۔ سومیا 37 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ گونگڈی نے 29 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ دونوں نے 46 رنز کی شراکت داری کی اور گونگڈی کے آؤٹ ہونے کے بعد سومیا نے فاتحانہ رن بنا کر ہندوستان کو تاریخی جیت دلائی۔
اس سے قبل کپتان شیفالی نے ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ۔ تیتاس سادھو نے اپنے پہلے ہی اوور میں انگلینڈ کے اوپنر لبرٹی ہیپ کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ بعد ازاں نیمہ ہالینڈ نے رن ریٹ کو تیز کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔
وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کی وجہ سے پہلے دس اوورز میں انگلینڈ کی آدھی ٹیم 39 رن کے اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔ ہندوستانی گیند بازوں نے اس حد تک تباہی مچائی کہ چھ انگلش کھلاڑی ڈبل فیگر بھی نہ بنا سکے۔ اور آخرکار انگلینڈ نے 17.1 اوور میں 68 رنز بنائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here