بیجنگ، :(شنہوا) کرونا وائرس(کووڈ۔19) کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر وسطی چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان شہر کے اسپتالوں میں اب اس بیماری کا کوئی مریض نہیں ہے۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ترجمان می فنگ نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ ووہان میڈیکل کے اہلکاروں کی زبردست محنت اور کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے پورے ملک سے یہاں امداد پہنچانے والے لوگوں کی وجہ سے یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔مسٹر فنگ نے بتایا کہ ووہاں میں سنگین صورت حال سے دوچار ایک آخری مریض کے پورے طور سے ٹھیک ہوجانے کے بعد جمعہ کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی اور اب شہر میں ایسا کوئی متاثر نہیں ہے۔ہوبئی صوبہ میں گزشتہ بیس دنوں سے کرونا وائرس کے انفیکشن کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ چین میں سنیچر تک کروناوائرس سے متاثروں کے 82,827 معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں 801 مریضوں کا علاج ہورہاہے جبکہ 77,394 لوگوں کی صحت میں بہتری کے بعدانہیں اسپتالوں سے چھٹی دی جاچکی ہے۔۔

