وزیر اعظم کے نام ممتا بنرجی کا خط

0
Mamta Banerjee (West Bengal C.M.)

کلکتہ:وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے وزیرا عظم مودی کو خط لکھ کر ”پاور ترمیمی بل 2020“ کو واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت سے رابطہ کئے بغیر اس بل کو فائنل کیا گیاہے۔وزیرا علیٰ نے کہا ہے کہ اس بل سے صارفین کو نقصان پہنچے گا اور پاور کمپنیوں کو فائدہ ملے گا۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ ”پاور ترمیمی بل“عوام مخالف ہے،کسانوں کی دشمن اور غیر منظم سیکٹر کو نقصان پہنچانے والا ہے۔اس کے علاوہ یہ بل غیر انسانی بھی ہے۔دیہی علاقوں کے صارفین کو شدید نقصا ن پہنچے گا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر یہ بل پاس ہوگیا تو اچانک بجلی بل میں اضافہ ہوجائے گا۔اس بل کے پاس ہونے کے بعد بجلی کمپنیوں کو مرکز کے سطح پر ہی بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا اختیار مل جائے گا۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کرنے کا غیر مشروط اختیارات عوام کے حق میں نہیں ہے۔اس بل میں مرکزی حکومت نے الیکٹرک سٹی کنٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی (ای سی ای اے)قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔یہ اتھارٹی پاور ٹرانسمیشن اور پاور تقسیم میں اختلافات کو حل کرے گی۔ممتا بنرجی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی تنازعات کوحل کرنے کیلئے دو اتھارٹی پہلے سے ہی موجود ہے۔ایک سنٹرل الیکٹرک سٹی ریگولٹری کمیشن اور دوسرا اسٹیٹ الیکٹرک سٹی کنٹرول کمیشن۔ان دونوں کمیشن کی موجودگی میں تیسرے کمیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ممتا بنرجی کے مطابق اس بل کا مقصد بجلی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔خیال رہے کہ کوروناوائرس کے بحران کے دوران 17اپریل کو مرکزی وزارت برقیات نے ”پاور ترمیمی بل“ پیش کرتے ہوئے اس پر ریاستوں سے رائے طلب کی ہے۔کانگریس نے اس بل کی پہلے سے ہی مخالفت شروع کردیا ہے۔اس کے علاوہ تلنگانہ راشٹریہ سمیٹی، ڈ ی ایم کے، بایاں محاذ اور دیگر پارٹیوں نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے۔بائیں محاذ کے لیڈرسوجن چکرورتی نے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو خط لکھتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کی ریاستی سطح پر مخالفت کی جائے۔14تنظیموں کی جوائنٹ کمیٹی نے اس بل کی مخالفت میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کررکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here