وزیراعلیٰ یوگی حکومت نے ڈرون پالیسی کو منظوری دی

0
The Uttar Pradesh Chief Minister, Shri Yogi Adityanath meeting the President, Shri Ram Nath Kovind, at Rashtrapati Bhavan, in New Delhi on February 10, 2018.

اجودھیا: اترپردیش حکومت نے جمعرات کو ڈرون پالیسی کو منظوری دی ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں یہا ں ہونے والی کابینہ میٹنگ میں اس تجویز کو منظوری دی گئی۔ یوگی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ڈون آج بہت مفید ہوچکا ہے۔ فوٹو گرافی، ویڈیو گرافی کے ساتھ ساتھ ایگریکلچر اور سیکورٹی کے شعبے میں اس کا استعمال ہورہا ہے۔ اس کے غلط استعمال کا بھی شبہ ہے۔ اس لئے ریاستی حکومت نے بھارت سرکار کے سول اویشین ایکٹ کے تحت اسی پالیسی کے لئے ریاستی سطح پر بھی مینول نافذ کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مینول کے تحت ڈرون کی سرگرمیوں کو تھانہ سطح سے بھی نگرانی کی جاسکے گی کہ وہاں کتنے ڈرون موجود ہیں۔ کس طرح کے استعمال کے لئے ہیں۔ریاست کے اندر بھی ریڈم گرین اور ایلو زون طے کرنے کے لئے بھی کاروائی کی جائے گی۔ ریڈ زون نو فلائی زون ہوتے ہیں جہاں کوئی سرگرمی نہیں ہوسکتی ۔ایلو زون میں انتظامیہ طے کرسکتی ہے کہ یہاں پر کس طرح کی سرگرمی ہو اور کس طرح کی ناہو۔ اسی طرح گرین زون میں بقیہ سرگرمیاں کی جاسکتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here