وبا کے اس دور میں ہمارے پاس جو ہے،اس پر شکر گزار ہونا چاہئے:دیا مرزا

0

سولن :’سنجو‘ و’تھپڑ فیم اداکارہ دیا مرزا نیآج کہا کہ وبا کے اس وقت میں لوگوں کے پاس جو کچھ ہے اس کے لئے اوپروالے کا شکر گزار ہونا چاہئے۔
اقوام متحدہ کے ماحولیات برائے ہندوستان کی خیر سگالی سفیر دیا مرزا یہاں شولینی یونیورسٹی کی جانب سے ’یوگانند گرو سیریز‘ کے تحت منعقدہ ایک ویبنار میں خطاب کررہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ گھاس پر ننگے پیر چلنا یا پرندوں،طلوع آفتا ب وغروب دیکھنے کے طور پر فطرت سے باتیں کرتے رہنے کی وجہ سے وہ مثبت رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کبھی کسی کے خلاف برے احساست نہ رکھنے کی وجہ سے بھی انہیں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا،”کسی نیآپ کا کتنا بھی برا کیا ہو،اس کے خلاف کوئی رنجش نہ رکھیں،باتوں کو بھول جائیں کیونکہ منفی جذباتآپ کے دل میں زیریلا پن پیدا کرتے ہیں،مزید کہا کہ وبا کے وقت اہم یہ ہے کہ جو چیزیں میسر ہیں اس پر خدا کا شکر ادا کریں۔
مس ایشیا پیسیفک رہ چکیں دیا مرزا نے کہا کہ ان کے لئے چند مربع فٹ کا گھر محلہ یا ملک نہیں ہے جہاں وہ رہتی ہیں بلکہ پوری دنیا کو وہ اپنا گھر مانتی ہیں کیونکہ زندگی سے جو بھی امیدیں ہوتی ہیں جیسے کامیابی،خوشحالی اور صحت،فطرت سے ہی ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ،”اگر ہم یہ سمجھ گئے اور بہتر کام کرنے لگیں گے تو ہم اپنیآپ بہتر شہری بن جائیں گے۔“

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here