نگر نگم کی سبھی 17سیٹوں پر بی جے پی کی نظر

0

لکھنؤ:اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بی جےپی ترقیاتی کاموں کے دعوؤں کے ساتھ سبھی 17 میونسپل کارپوریشن سیٹوں پر عوام سے ووٹ کی اپیل کرے گی۔
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابقہ الیکشن میں بی جے پی کو میونسپل کارپوریشن کی 14سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی تھی جبکہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ترقیاتی کاموں کو شمار کرا کر سبھی 17سیٹوں پر اپنی جیت کا دعوی کررہی ہے۔ اس کے لئے تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پہلے سبھی نگر نگم حلقوں میں دانشور طبقہ سے رابطہ کرچکے ہیں۔ پہلی بار میئر الیکشن والے شاہجہاں پور کے لوگوں سے بھی یوگی کا تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دانشور طبقہ سمیلن کے ذریعہ یوگی آدتیہ ناتھ بریلی میں 1459 کروڑ، پریاگ راج میں 1295کروڑ، اجودھیا میں 1057 کروڑ، گورکھپور میں 950کروڑ، غازی آباد میں 878کروڑ، متھرا۔ ورنداون میں 822.43کروڑ، میرٹھ میں 517 کروڑ، آگرہ میں 488 کروڑ، مرادآباد میں 424 کروڑ، کانپور میں 388 کروڑ، جھانسی میں 328کروڑ، شاہجہاں پور میں 308.18کروڑ، فیروزآباد میں 269کروڑ، سہارنپور میں 145کروڑ، علی گڑھ میں 86.55کروڑ کے ترقیاتی پروجکٹوں کی سوغات دی ہے۔
گذشتہ دفعہ نگر نگم کی 16سیٹوں میں سے 14پر بی جے پی کے میئر منتخب ہوئے تھے۔ علی گڑھ اور میرٹھ میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) نے جیت حاصل کی تھی۔ اس بار شاہجہاں پور میں پہلی بار ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ذرائع نے دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت نے چھ سال میں شہروں میں خاطر خواہ ترقیاتی کام کئے ہیں۔ اسمارٹ سٹی مشن کے تحت 10اسمارٹ سٹیز میں 2000کروڑ سے انٹگریٹیڈیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر و انٹیلیجنٹ ٹریفک منجمنٹ سسٹم کام کررہے ہیں۔ریاست اسمارٹ سٹی اسکیم میں اجودھیا، گورکھپور، فیروزآباد، غازی آباد، متھرا-ورنداون، میرٹھ، شاہجہاں پور کو اسمارٹ سٹی کے طور پر فروغ دینے کے لئے 547 کروڑ کے پروجکٹ چلائے جارہے ہیں۔14شہروں میں 740ای سی بسیں بھی چلائی جارہی ہیں۔
گذشتہ 6سالوں میں حکومت کی پوری توجہ ضرورت مندوں کو رہائش گاہیں دلانے پر رہا ہے۔ساتھ ہی بیت الخلاء و صاف صفائی پر بھی پورا دھیان دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آواس یوجنا(شہری) کے تحت 17.62لاکھ رہائش گاہوں کی تعمیر کرائی گئی ہے۔ وزیر اعظم سوندھی اسکیم میں ریہڑی۔پٹری لگانے والے 1033132 اسٹریٹ وینڈرس کو 1190 کروڑ روپئے کا قرض فراہم کیا گیا ہے۔دعوی یہ بھی کیا جارہا ہے کہ چھ سال میں یوپی کھلے میں قضائے حاجت سے پاک ہوچکا ہے۔سوچھ مشن کے تحت اب تک دو کروڑ سے زیادہ بیت الخلاء کی تعمیر کی جاچکی ہے۔ اس سے 10کروڑ سے زیادہ شہری مستفید ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here