نمستے ٹرمپ پروگرام سے پھیلا کورونا:راوت

0
Sanjay Raut (Shiv Sena)

پنے:شیوسینا لیڈر سنے راوت نے اتوار کو الزام عائد کیا کی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے استقبال کے لئے فروری میں گجرات کے احمد آباد میں منعقد پروگرام اور بعد میں ممبئی اور دہلی میں متعدد وفد کے ارکان کی آمد کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے پھیلاو کا ذمے دار ہے۔مسٹر راوت نے مرکزی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کو بغیر کسی منصوبے کے نافذ کردیا۔لیکن اب اسے ہٹانے کی ذمے داری ریاستوں پر ڈال دی گئی ہے۔انہوں نے اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ریاست کی مہاراشٹروکاس اگاڑی مخلوط حکومت کے گر نے کا دعویٰ درکنار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کو کسی طرح کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ تمام حکمران جماعتیں شیوسینا ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس اس حکومت کا وجود برقرار رکھنے پر مجبور ہیں۔انہوں نےسامنا میں لکھا ،’’اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کورونا وائرس گجرات میں پھیلا کیونکہ مسٹر ٹرمپ کے استقبال میں کافی تعداد میں لوگ جمع ہوئے تھے۔مسٹر ٹرمپ کے وفد میں شامل کچھ ممبر ممبئی اور دہلی گئے تھے،جس کی وجہ سے یہ وائرس پھیلا۔
جاری یواین آئی۔الف الفواضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ کا ستقبال گجرات کے احمد آباد میں نمسٹے ٹرمپ سے ایک پروگرام کو انعقاد کی اگےا تھا،جس میں وزیر اعظم نریندرمودی نے بھی حصہ لیا تھا۔مسٹر راوت نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام رہنے کا حوالہ دے کر مسٹر ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں مخلوط حکومت کو گرانے اور صدر کی حکمرانی نافذ کرنے کی کوئی بھی کوشش خودکشی ہوگی۔انہوں نے کہا ،’’سب نے دیکھا ہے کہ کچھ ماہ قبل ریاست میں کس طرح سے صدر راج لگایا اور ہٹایا گیا تھا۔اگر کورونا وائرس سے نمٹنے کی بنیاد ہی صدر راج نافذ کرنے کا معیار ہے،تو بی جے پی حکمراں ریاست کے ساتھ ملک کے 17ریاستوں میں صدر راج نافذ کرنا چاہئے۔یہاں تک کہ مرکزی حکومت بھی اس وبا کو روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے کیونکہ اس کے پاس اس کے خلاف جنگ کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔شیو سینا لیڈر نے کہا،’’لاک ڈاؤن کو بغیر کسی منصوبے کے نافذ کیا گیا اور بغیر کیس منصوبے کے اس کو ہٹانے کی ذمے داری ریاستوں پر ڈالی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بہترین طریقہ سے سمجھایا تھا کہ لاک ڈاؤن کیسے ناکام ہوا۔انہوں نے کہا،یہ تعجب خیزامر ہے کہ لوگ کورونا وائرس معاملوں میں اضافہ کے لئے مہاراشٹر میں صدر راج کا مطالبہ کرنے کی سیاست کرسکتے ہیں۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ نارائن رانے حال ہی میں گورنر بی ایس کوشیاری سے ملاقات کی تھی اور ان سے ریاست میں کورونا وائرس کو روکنے میں ناکام رہنے کے سبب ریاست کی شیوسینا قیادت والی حکومت کو برخاست کرنے کامطالبہ کیا تھا۔بی جے پی نے حالانکہ بعد میں کہا تھا کہ وہ ریاستی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش نہیں کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیویندر فڈنویس کی قیادت میں بی جے پی-شیوسینا مخلوط حکومت کے وقت بھی حکمراں پارٹیوں کے درمیان اختلافات تھے،لیکن حکومت نے پانچ سال کی مدت پوری کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here