نظام تعلیم جامع ، مکمل اور اقدار پر مبنی ہونا چاہئے: نائیڈو

0

نئی دہلی : نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کے روز یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں سے اپیل کرت ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور اسے زیادہ قدر پر مبنی ، مجموعی اور مکمل بنایا جانا چاہئے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سکم کے آئی سی ایف اے اے یونیورسٹی کے 13 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے ، مسٹر نائیڈو نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ ویدک تعلیم کے مجموعی نظام سے تحریک لیں اور نئی تعلیمی پالیسی کے تصور کو سمجھیں۔
نائب صدر نے گرودیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو تعلیم اقدار سے مبرا ہے وہ سچی تعلیم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسے طالب علموں کو انسان کی حیثیت سے تیار کریں جو صرف ڈگری ہولڈر ہی نہیں ، بلکہ حساس ہوں‘‘انہوں نے کہا کہ پیسہ حاصل کرنے کی دوڑ میں اکثر اس پہلو کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔
آب و ہوا کی تبدیلی کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کے جامع حل سجھائے جائیں ،ان میں قدر پر مبنی تعلیم اور فطرت کے لئے احترام شامل ہونا چاہئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اپنے دفاعی اور جدید حل تجویز کرنے کے لئے قدرتی آفات کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنے انجینئرز اور ٹیکنولوجسٹ کو بہتر صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگرچہ انسانی مداخلت سے کسی بھی قدرتی آفات کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاسکتا ہے ، لیکن ہمیں اس کے اثرات کو کم سے کم کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here