’’مولوی گنج جنہت ویاپار منڈل‘‘ کی جانب سے’کورونا واریئرس‘ کو اعزاز سے نوازا گیا

0

لکھنؤ:’’مولوی گنج جنہت ویاپار منڈل‘‘ کی جانب سے ’’کورونا یودھا‘‘ کو اعزاز سے نوازنے کے لئے ایک تقریب کا انعقادحکومت کی جانب سے سوشل ڈسٹنسنگ کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ یہ تقریب مولوی گنج واقع ’محفل میرج ہال‘ میں انجام پائی۔جس میں لاک ڈائون کے دوران تاجروں و معاشرہ کی فلاح کے لئے بخوبی خدمات انجام دینے کے لئے راجیندر اگروال’ صدر لکھنؤ ویاپار منڈل‘، امر ناتھ مشرا’ سینیرٔ جنرل سکریٹری و چیف وارڈن ناگرک سورکشا سنگٹھن‘ لکھنؤ کے علاوہ سینیرٔ نائب صدر انیل بجاج و اکرم انصاری ، انیل دوبے(تھانہ پربھاری امین آباد) سوریہ بلی پانڈے (تھانہ پربھاری وزیر گنج) دلیپ مشرا (چوکی پربھاری مولوی گنج) و شیلیندر سنگھ (چوکی پربھاری پانڈے گنج) کو مولوی گنج جنہت ویاپار منڈل کے صدر محمد اکرم انصاری و سینیرٔ نائب صدر شیراز الدین، سوجیت کمار گپتا، محمد سلمان، نبی احمد، سینیرٔ جنرل سکریٹری خلیل الرحمٰن خاں، و دیگر عہدیداران نے شال پہنا کر و توصیفی سند دے کر اعزاز سے نوازا۔صدر اکرام انصاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی میدان میں دشواریوں سے بچنے کے لئے و اس کے حل کے لئے کسی بھی تنظیم میں اتحاد کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مولوی گنج کے تاجروں کو لاک ڈائون کے دوران حکومت کی جانب سے جاری کی گئی سبھی ہدایات پر سخطی سے عمل کرنے کے لئے مبارکباد دی۔ سینیرٔ نائب صدر شیراز الدین نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ جس طرح سرکاری عملہ نے خاص طور پر پولیس کے اہل کاروں نے لاک ڈائون کے دوران عوام کی مدد کی و اپنے فرائض کو بخوبی انجام دیا وہ قابلِ ستائش ہے ۔ اس کے علاوہ سینیرٔ جنرل سکریٹری خلیل الرحمٰن خان نے سبھی عہدیداران و مہمانوں کا استقبال کیا جس میں خصوصی طور پر محمد شعیب انصاری، خلیل احمد، حسیب انصاری، گیانیندر، محمد تحسین، محمد ارشد، محمد رضوان، حسیب قریشی، سریندر کمار گپتا، رضوان احمد،شکیل احمد، محمود عالم ، محمد فیضان، محمد اشفاق، عبدالمعروف، ایس این یادو عاصف حسن، سندیپ کمار چوہان، ذیشان، عبید حسین، محمد طارق، سیف الدین،محمد احمد ، بابو بھائی و کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔یہ اطلاع ـ’’مولوی گنج جنہت ویاپار منڈل‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here