مودی، انویسٹ انڈیا کانفرنس سے خطاب کریں گے

0

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی آج شام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کینیڈا میں ’انویسٹ انڈیا کانفرنس‘ سے خطاب کریں گے۔
اس کانفرنس کا انعقاد کینیڈا کے تاجر برادری کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کے امکانات کے بارے میں معلومات دینے اور ہندوستان کو سرمایہ کاری کے مناسب مقام کے طور پر پیش کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں کئی بینکوں، انشورنس کمپنیوں، سرمایہ کاری فنڈ کی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ شہری ہوابازی، الیکٹرونکس، مینوفیکچرنگ، کنسلٹینٹ فرم اور یونیورسٹیوں کے نمائندوں کے حصہ لینے کی امید ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here