منی پور تشدد کے متاثرین کی حالت قابل رحم: راہل

0

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ منی پور میں تشدد کی وجہ سے اپنے عزیزوں کو کھونے والے اوراپنے گھروں سے بے دخل ریلیف کیمپوں میں رہنے والے لوگوں کی حالت دل دہلا دینے والی ہے اورریاست میں امن کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کیے گئے اپنے بیان میں مسٹر گاندھی نے کہا، “منی پور میں تشدد کی وجہ سے اپنے پیاروں اور گھروں کو کھونے والے لوگوں کی حالت زار کو دیکھنا اور سننا دل کو دہلا دینے والا ہے۔ میں جس بھی بھائی، بہن اور بچے سے ملتا ہوں، اس کے چہرے پرمدد کے لئے التجا ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا، “منی پور میں اب سب سے اہم چیز لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو محفوظ بنانے کے لیے امن کی بحالی ہے- ہماری تمام کوششوں کو اس مقصد کی طرف متوجہ ہونا چاہیے۔”
غورطلب ہے کہ مسٹر گاندھی منی پور کے دو روزہ دورے پر ہیں اوراس دوران انہوں نے ریلیف کیمپوں میں متاثرین سے بات چیت کی اور سول تنظیموں سے ملاقات کرکے ریاست میں امن بحال کرنے کی کوششیں کرنے کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here