منھ بھرائی کی سیاست سے آگاہ رہیں:یوگی

0
4

باغپت:اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مخصوص سماج کو اپنی جانب مائل کرنے کے لئے ان کے دھکتی رگ پر ہاتھ رکھ انتخابی کارڈ کھیلتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نےہفتہ کو ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کو اپنا ہدف تنقید بنایا اور دعوی کیا کہ جو لوگ مظفر نگر میں ہندؤں کے قتل کے خاطی ہیں ان کے اتحاد کو ووٹ دینا فساد میں مارے گئے معصوموں کی توہین ہوگی۔
رائے دہندگان سے منھ بھرائی کی سیاست سے آگاہ رہنے کی اپیل کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنے اقتدار میں خواتین اور کسانوں کا صرف استحصال کیا ہے اور ان کے تحفظ میں مکمل طورسے ناکام ثابت ہوئی ہے۔
یہاں ’پربھاوی متداتا سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے دعوی کیا کہ مظفرنگرفسادات میں تقریبا 60ہندو مارے گئے اور تقریبا 1500کو جیلوں میں ڈالا گیا۔یہ ایس پی کا اصل چہرہ ہے۔ان کی ٹوپی معصوم رام بھکتوں کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔وزیر ااعلی نے کہا کہ ایس پی کا کبھی بھی ترقیاتی نظریہ رہا ہی نہیں ہے۔ ان کے لئے ترقی صرف قبرستانوں کی چہادیواری تعمیر کرانا ہے۔ان کی ترقی میں ائیر پورٹ، ہائی وے، میڈیکل کالج اور غریبوں کے لئے رہایش گاہوں کی تعمیر جیسے ایجنڈے شامل ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے ایس پی پر مافیا، غنڈہ و مبینہ دہشت گردوں کو پناہ دینے ، غریبوں سے دولت لوٹنے کا الزام لگایا۔انہوں نے کہا دعوی کیا کہ اس بار بھی ایس پی نے غنڈے ، مافیاؤں کے ساتھ نام نہاد طالبانی سوچ رکھنے والے افراد کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔بڑوت میں بی جے پی امیدوار کے حق میں عوامی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ سال 2012تا2017 کا میعاد کار یو پی کے لئے تاریک میعاد کار رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here