ملک کے مختلف علاقوں میں شدید کہرے کے آثار

0

نئی دہلی: شمال مغربی ہندوستان کے مختلف مقامات پر صبح کے وقت گھنے کہرے چھانے کے آثار ہيں۔
محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کے روز کہا کہ مغربی تلاطم خيزی کے اثر سے 12 اور 13 جنوری کو جموں و کشمیر، لداخ، گلگت بلتستان، مظفر آباد اور ہماچل پردیش میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔ 16 جنوری سے اس میں مزید اضافے کے آثار ہیں۔ 16-17 جنوری کو اتراکھنڈ میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کے آثار ہیں۔
اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو، کیرالہ اور لکشدیپ میں ہلکی سے متوسط بارش ہونے اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب، ہریانہ اور چنڈی گڑھ کے مختلف مقامات پر 11 سے 15 جنوری تک صبح کے وقت چند گھنٹوں کے لیے گھنے کہرے چھانے کا امکان ہے، جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ مغربی اتر پردیش بھی 11 اور 12 جنوری کو صبح کے چند گھنٹوں تک گھنے کہرے کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے اور یہ سلسلہ اگلے تین دنوں تک جاری رہنے کی امید ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، 11 اور 12 جنوری کو پنجاب کے کچھ علاقوں، ہریانہ-چنڈی گڑھ اور 13-15 جنوری کو پنجاب کے الگ الگ علاقوں میں سرد سے شدید سرد تک کے حالات جاری رہنے کی توقع ہے۔ 11 اور 12 تاریخ کو اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں میں سردی کے دن جاری رہنے کا امکان ہے۔ وسطی اور مشرقی ہندوستان میں مختلف علاقوں میں اگلے تین دنوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سیلسیس کی کمی آنے کی توقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here