ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

0

نئی دہلی : ملک میں لگاتار چھٹے روز جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 60ہزار سے کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 6.80 لاکھ رہ گئی ہے۔
ملک میں پیر کو کورونا وائرس کے 55،722 ، منگل کے روز 46،790 ، بدھ کے روز 54،044 ، جمعرات کے روز 55،839 ، جمعہ کے روز 54،366 اور ہفتے کے روز 53،370 نئے کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔ اسی دوران ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی سے اس کی تعداد کم ہوکر 6،80،680 رہ گئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 67،549 مریضوں کی شفایابی سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
ہفتہ کے روز وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 53،370 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 67،549 صحت مند ہوئے اور 650 متاثرہ مریضوں کی موت ہوگئی۔ وہیں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد 78.14 لاکھ سے متجاوز کرگئی ہے جبکہ اب تک 70.16 لاکھ سے زائد مریض شفایاب اور 117،956 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔
وائرس کے مجموعی کیسز کے مقابلے میں ایکٹیو کیسزکی شرح کم ہوکر 8.71 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ کورونا سے شفایابی کی شرح 89.78 فیصد اوراموات کی شرح 1.51 فیصد ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here