مزدوروں کی واپسی کا ایکش پلان تیار کیا جائے:یوگی

0

لکھنؤ:(زمینی سچ) اترپردیش کے وزیرا علی یوگی آدتیہ ناتھ نے دیگر ریاستوں میں 14دن کا قرنطینہ کی مدت مکمل کر چکے اپنی ریاست کے کارکنوں اور مزدوروں کو مرحلہ وار طریقے سے واپس لانے کے لئے ایکش پلان تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔سنیچر کو یہاں کورونا وائرس کے کنٹرول اور لاک ڈاؤن بندوبست کاجائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ مزدوروں کی واپسی کے لئے ایکشن پلان تیار کرتے ہوئے اس سلسلے میں فہرست تیار کی جائے، جس میں متعلقہ ریاست میں واقع ریاست کے مزدوروں کی تفصیلات درج ہو۔ایسے لوگوں کی اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کراتے ہوئے متعلقہ ریاستی حکومت کو انہیں واپس بھیجنے کا عمل شروع کرنا ہوگا۔وزیر اعلی نےسوشل ڈسٹنسنگ کو ہر حال میں برقرار رکھنے کی تلقین کرتےہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے کنٹرول کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کی دنیا میں تعریف ہو رہی ہے۔ ہاٹ اسپاٹ کا ’یو پی ماڈل‘کافی مقبول ہوا ہے۔اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ینی بنایا جائے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں صرف میڈیکل، سینٹیشن اورہوم ڈیلوری ٹیمیں ہی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 20یا اس سے زیادہ کورونا پازیٹو کیس والے اضلاع میں انتظامیہ کے سینئر افسرڈاکٹر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ افسر ضلع میں ایک ہفتے کیمپ لگا کر انفیکشن کے پھیلاؤ اور کنٹرول کی کارروائی پر نگرانی رکھیں گے۔انہوں نے اسپتالوں میں پی پی ای، این 95ماسک، سینٹائز کی وافر فراہمی سمیت سبھی تحفظاتی بندوبست کونافذ کرنے کی ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ نے پول ٹیسٹنگ کو بڑھانے اور ایل 1، ایل 2اور ایل 3اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت دیتے ہوے کہا کہ ہ کورونا کے مریض علاج کے لئے صرف کووڈاسپتال میں ہی بھرتی کئے جائیں۔اسی طرح دیگر مریضوں کے علاج کے لئےایمرجنسی خدمات شروع کرتے ہوئے انہیں نان-کووڈاسپتال میں داخل کرایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع سطح پر انتظامیہ، پولیس اور میڈیکل کی ٹیم باہمی تال میل بناتے ہوئے کام کریں۔کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ٹیم جذبے کے ساتھ کام کرنا ضروری ہے۔ضلع سطح پر صحت و صفائی، ضروری اشیاء کی فراہمی،کوارنٹین میں رکھے گئے لوگوں کے ٹھہرنے اور کھانے وغیرہ کی ذمہ داری سمیت مختلف کام الگ الگ افسران کو سونپتے ہوئے بہتربندوبست یقینی بنایا جائے۔کمیونٹی کچن کو مزید مستحکم بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے مسٹر یوگی نے کہا کوئی بھوکا نہ رہے اس کے لئے کمیونٹی کچن کے ساتھ ساتھ ضرور ت مندوں کو غذائی اجناس تقسیم کی جا رہی ہے۔اور ریاستی حکومت آئندہ ماہ بھی مفت اناج کی تقسیم کو جا رکھے گی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here