مرکز انسداد ہجومی تشدد قانون جلد منظور کرے: ساونت

0

اورنگ آباد / ممبئی: مہاراشٹر ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سچن ساونت نے جمعہ کو مرکزی حکومت سے گزشتہ دو برس سے زیر التواء انسداد ہجومی تشدد قانون کو منظور کئے جانے کا مطالبہ کیا۔مسٹر ساونت نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ کے حکم کے باوجود مرکزی حکومت نے بھیڑ کے جرم کے خلاف قانون کو منظوری نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا ’’جولائی 2018 میں عدالت عظمی نے ہجومی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف قانون بنانے کے لئے مرکزی حکومت کو حکم دیا تھا۔ اس سلسلے میں 11 ہدایات بھی جاری کی گئی تھیں، لیکن مرکز نے کوئی کارروائی نہیں کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’جولائی 2019 میں ایک بار پھر سپریم کورٹ کے اس وقت کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی بنچ نے بھیڑ کے تشددکے معاملات پر نوٹس لیا اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرکے پوچھا کہ عدالت کے سابقہ احکامات پر کون سے اقدامات کئے گئے، اس کے باوجود نریندر مودی حکومت نے کچھ نہیں کیا‘‘۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ پالگھر واقعہ کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے سے گفت و شنید کی ہے، لیکن وہ قانون کو منظور کرنے کے لئے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہدف تنقید بناتے ہوئے مسٹر ساونت نے کہا’’ایسے واقعات ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی ہوئے ہیں، لیکن بی جے پی کے کسی بڑے لیڈر نے کوئی تشویش ظاہر نہیں کی۔ بعض صورتوں میں ملزم بی جے پی لیڈروں کے ہاتھوں نوازا بھی گئے‘‘۔انہوں نے پالگھر واقعہ کے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ گڑھ چنچلی گاؤں، جہاں تین لوگوں کو بے رحمانہ قتل کیا گیا، ۔وہ بی جے پی کا گڑھ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here