مرکزی حکومت نڈا کے قافلے پر حملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے : امت شاہ

0

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اس حملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی اسے انتہائی سنگین واقعہ قرار دیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر امت شاہ نے جمعرات کو ٹویٹ کیا اور کہا کہ “آج بنگال میں بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here