لکھنؤ، 14 اپریل (زمینی سچ)۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے منگل کو ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی پر انہیں یاد کیا۔اس دوران انہوں نے کورونا کی بحران کی گھڑی میں دلتوں، قبائلیوں کی حالت زار کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومتوں کی نسل پرست ذہنیت اب بھی نہیں بدلی ہے۔مایاوتی نے کہا کہ امبیڈکر جینتی پر وہ بی ایس پی اور کروڑوں حامیوں کی جانب سے بابا صاحب کوخراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ بابا صاحب امبیڈکر نے اپنی مکمل زندگی دلت، قبائلی اور حاشیے پر رہنے والے دوسرے طبقے کو احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کاحق دلایا۔ بابا صاحب کے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے آج ہی کے دن 1984 میں بہوجن سماج پارٹی کا قیام کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہماری پارٹی کے ساتھ بابا صاحب کے پیروکار بھی ان کی جینتی گھروں میں رہ کر منا رہے ہیں۔ اس کے لئے میں پورے دل و جان سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔مایاوتی نے کہا کہ کوروناوبا کے دوران ملک میں بالخصوص دلت، قبائلی، پچھڑوں اور دیگر نظرانداز غریب اور قابل رحم لوگوں کی حالت زار دیکھنے کو ملی کہ ان کے تئیں مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی کمتر اور نسل پرست زہنیت ابھی تک نہیں بدلی ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ میں یہ دکھ کے ساتھ اس لیے کہہ رہی ہوں کہ کورونا کی وبا پھیلنی شروع ہوئی تو مرکز نے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔. تب دہلی سمیت اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان جیسی ریاستوں سے روزی روٹی کمانے گئے ان طبقوں کے لوگوں نے وہاں کی ریاستی حکومتوں کے نظر اندازکرنے کے رویہ کو دیکھتے ہوئے نقل مکانی کرتے ہوئے اپنے ریاستوں میں واپس آنا شروع کر دیا تھا۔ ان میں 90 فیصد لوگ دلت، قبائلی اور محروم طبقے کے تھے اور 10 فی دیگر غریب طبقے کے تھے۔لیکن وہاں کی حکومتوں نے نسل پرست ذہنیت کی وجہ سے اصل ریاستوں میں جانے سے انہیں نہیں روکا۔ ان کی ضروریات پورا کرنے کی کوشش نہیں کی، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوئی۔ یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔حکومتوں نے مناسب قدم نہیں اٹھایا۔ایسی صورت میں جب یہ لوگ بڑی تعداد میں پیدل ہی نکل پڑے تو حکومتوں کو کورونا پھیلنے کی فکر ستائی اور ٹرکوں، بسوں سے انہیں بھیجوایا۔ اس کے بعد بھی انہیں گھروں میں نہ بھیج کر الگ ہی رکھا گیا ہے۔
Home لکھنؤ کی خبریں Lucknow News مایاوتی نےمرکزی اور ریاستی حکومت پرلگایا بہوجن سماج کے لوگوں کے ساتھ...

