کھانسی آنے پر گولی ماری

0

گریٹر نوئیڈا:15اپریل:اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا کے دیا نگر گاؤں میں لوڈو کھیل رہے شخص کے کھانسنے پر قریب سے گذر رہے ایک شخص نے اسے گولی مار دی۔واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم جئے ویر عرف گلو موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی پرشانت کو قریب کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ پولیس نے اہل خانہ کی شکایت پر معاملے میں ایف آئی آر درج کرلی ہے۔گریٹر نوئیڈا زون(3) کےڈپٹی کمشنر راجیش سنگھ کے مطابق گاؤن میں بجلی نہیں آرہی تھی۔ اس وجہ سے پرشانت اپنے ساتھی ترون،شیکھر اور ایک دیگر شخص کے ساتھ گاؤں کے سینتھلی مندر کے نزدیک لگے درخت کے نیچے لوڈو کھیل رہے تھے۔ تبھی جئے ویر گلو مند رپر آیا۔ اسی دوران پرشانت کو کھانسی آگئی۔ اس پر گلو مشتعل ہوگیا اور پرشانت سے جھگڑنے پر آماد ہ ہوگیا۔اور بات بڑھنے پر طمنچہ نکال کر پرشانت کو گولی ماردی۔اہل خانہ نے زخمی پرشانت کو گریٹر نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک ہے اور ڈاکٹر آپریشنکرنے کے لئے اس کی حالت میں بہتر ی کا انتظار کررہے ہیں۔ پولیس نے زخمی نوجوان کے اہل خانہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here