’’لاک ڈاؤن کے درمیان جہاں ہیں وہیں قیام کریں‘‘

0

لکھنؤ:27مارچ(زمینی سچ) عالمی وبا کووڈ۔19 کے خلاف لڑائی میں پوری سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لاک ڈاؤن کی مدت میں جہاں ہیں وہیں قیام کریں۔
مسٹر یوگی نے جمعہ کو کہا کہ”کووڈ۔19 سے لڑنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ یہ ہم سبھی کے مفاد میں ہے۔ کاروبار اور مزدور تنظیمیں بھی مزدوروں سے لاک ڈاؤن کی مدت تک وہ جہاں ہیں وہیں پر ان کو رکے رہنے کی اپیل کریں۔مال بردار گاڑیوں میں سواریاں نہ لائی جائیں۔
اپنے سرکاری رہائش پر کورونا وائرس کے روکنے کے لئے نافذ کئے گئے لاک ڈاؤن کا جائزہ لینے کے بعد انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقوں میں بھوکے افراد تک کھانا پہنچایا جائے۔ انکے لئے رین بسیروں کا انتظام کیا جائے۔ ریاست میں دیگر ریاستوں سے آنے والےمزدوروں کو جہاں ہیں وہیں کسی پرائمری اسکول، مذہبی مقام ،کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پر روک کا لاک ڈاؤن کی مدت تک کھانے پینے دوا وغیرہ کا انتظام کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست سے گذرنے والے مزدور چاہئے کسی بھی ریاست کے کیوں نہ ہوں انکے لئے سبھی ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اور”وزیرا عظم غریب کلیان”اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے سبھی متعلقہ محکمے اپنی کاروائی شروع کردیں۔تاکہ وقت کے اندر مستحقین کو راحت ورسانی کا سامان مل سکے۔
وزیرا علی نے نوئیڈا میں کورونا وائرس متآثرین کی بڑھی تعداد کے پیش نظر اضافی میڈیکل ٹیم بھیجے جانے کے ہدایات دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوئیڈا میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجوہات کی جانچ کی جائے۔
لاک ڈاؤن کی مدت میں سبزی،دودھ،دواوغیرہ کی دسیتابی گھر گھر تک یقینی بنائی جائے۔جمع خوری، کالا بازاری ،منافع خوری کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ شکایت ملنے پر چھاپی ماری کی جائے۔اور شکایت صحیح پائے جانے پر سامان ضبط کرلئے جائیں
وزیر اعلی نے کہ اکہ سبھی اضلاع میں جلد ہی کنٹرول روم قائم کر کے اس کا نمبر جاری کیا جائے۔اور لاک ڈاؤن کے درمیان صفائی کا خاص دھیان رکھا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here