لاک ڈاؤن:گھریلو تشدد کے واقعات میں ہورہا ہے اضافہ

0

لکھنؤ: کووڈ۔19 وبا کے انفیکشن کو روکنے اور اس کی چین کو توڑنے کے لئے گذشتہ ڈیڑھ مہینوں سے بھی زیادہ دنوں سے نافذ ملک گیر لاک ڈاون سے لوگوں کے مزاج میں چڑچڑاپن اور گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔شہر کے ایک سینئر ڈاکٹر ڈاکٹر وویک اگروال کہتے ہیں کہ لگاتار ایک ہی جگہ یا گھر میں ہی قید رہنے کی وجہ مزاج میں چڑچڑا پن آجاتا ہے جو تشدد کو ہوا دیتا ہے۔ریاستی خاتون کمیشن کی چیئر مین ومل باتھم کے مطابق ریاست کے 75اضلاع میں تقریب ہر ضلع سے 20سے زیادہ گھریلو تشدد کی شکایات آرہی ہیں جومعمول کے دنوں سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے گھریلو تشدد کی اتنی شکایات کمیشن کو نہیں ملتی تھیں لیکن اب اس میں حیرت انگیز طور سے اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاوں نافذ ہونے سے پہلے کمیشن کو گھریلو تشدد کی 123شکایتیں ملی تھیں جو لاک ڈاؤں نافذہونے کے بعد بڑھ کر 250 ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی یہ وقت نہیں ہے کہ کمیشن اس پر کاروائی شروع کردے ۔وہیں پیر سے شراب کی فروخت شروع ہونے کے بعد نئی مصیبت شروع ہوگئی ہے۔ اٹاوہ میں ایک شخص شراب کے نشے میں ندی میں ڈوب گیا تو رائے بریلی میں چھ افراد میں نشے میں مست ہوکر خوب ہنگامہ کیا۔ کورونا میں الگ الگ محاذوں پر تعینات پولیس کو اب اس محاذ پر بھی کام کرنا ہے۔ماہر نفسیات مانتے ہیں کہ لاک ڈاؤں سے لوگوں میں ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے اور یہ زیادہ تر کام کرنے والے مردو خواتین میں ہوتا ہے۔ جو خاتون گھر کے کام میں ہی مشغول رہتی ہیں ان میں ذہنی دباؤ کے آثار کم پائے جاتے ہیں لیکن جو خواتین گھر کے ساتھ آفس میں بھی کام کرتی ہیں انکے لئے لاک ڈاؤن ایک نئی مصیبت ہے۔ لاک ڈاؤن سے بچوں کے رویہ میں بھی تبدیلی آرہی ہے۔ وہ ضدی اور چڑچڑے ہوتے جارہے ہیں۔گھروں میں میاں۔بیوی کے رویہ میں تبدیلی آرہی ہے۔ خاص کر ان شوہروں میں زیادہ تبدیلی نظر آرہی ہے جو شراب یا کسی دیگر نشے کے عادی ہیں۔ایسے لوگوں زیادہ جارحانہ طریقے سے پیش آتے ہیں اور اپنا غصہ اپنی بیویوں اور بچوں پر نکالتے ہیں۔گھریلو تشدد کے اضافہ ہونے کے اہم وجوہات میں اسے شمار کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر اگروال کہتے ہیں کہ اس سے نجات کی ترکیب تو یہ کہ حالات جلد سے معمول پر آجائیں اور لوگ عام دنوں کی طرح پہلے جیسی زندگی جینےلگیں لیکن کورونا سے اتنی جلدی نجات ملنے کے آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here