لال قلعہ واقعہ کی تفتیش اسپیشل سیل کرے گی

0

نئی دہلی : دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یوم جمہوریہ کے موقع پر لال قلعہ واقعہ کے پیچھے سازش کی تحقیقات کے لئے یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔
دہلی پولیس کی جانب سے جمعرات کو جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ 26 جنوری کو رونما ہوئے پر تشدد واقعہ کی سازش کے تعلق سے دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ اسپیشل سیل دہلی پولیس کی انسداد دہشت گردی اکائی ہے۔ لال قلعے میں رونما تشدد اور دہلی بھڑکے تشدد کی سازش کی جانچ ہو گی اور پتہ لگایا جائے گا کہ اس تشدد کے پیچھے ماسٹر مائنڈ کون ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسان رہنماؤں اور دہلی پولیس کے مابین ایک معاہدہ ہوا تھا کہ اسے توڑنے کے لئے ایک منظم منصوبہ بندی کی گئی ، جس کی وجہ سے دارالحکومت کے کئی مقامات پر تشدد ہوا۔ بین الاقوامی سطح پر حکومت کی شبیہہ کو خراب کرنے لئے تاریخی مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ اس تشدد میں کروڑوں روپے کی سرکاری املاک کو نقصان پہنچا یا ہے۔ اس تشدد میں 394 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹریکٹر ریلی کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں احتجاج کرنے والے کسان لال قلعے میں داخل ہوگئے ، کسانوں کے اور مذہبی جھنڈے لہرائے۔
دہلی پولیس نے منگل کے روز تشدد کے لئے میدھا پاٹکر ، بوٹا سنگھ ، درشن پال ، راکیش ٹکیٹ ، راجندر سنگھ ، بلبیر سنگھ راجیوال ، یوگیندر یادو ، جوگندر سنگھ اُگراہا ، اویک ساہا سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔
ان رہنماؤں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات 147 ، 148 (فسادات بھڑکانے سے متعلق) ، 120 بی (مجرمانہ سازش) ، اور 307 (قتل کی کوشش) سمیت کئی دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ان رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کے پاسپورٹ ضبط کرلئے جائیں گے تاکہ وہ ملک سے باہر نہیں جاسکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here