قطر حکومت بحریہ کے تمام 8 سابق افسران کو بری کر ے :شاہد علی ایڈوکیٹ

0

نئی دہلی: آٹھ ماہ قبل قطر میں ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق بحریہ افسران کو جنہیں جاسوسی کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے، کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ (انڈیا) کے قومی صدر شاہد علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری قطر حکومت اور عزت مآب، امیر قطر جناب شیخ خلیفہ بن حمد ال ثانی سے درخواست ہے کہ بحریہ کے تمام 8 سابق اہلکاروں کو بری کر دیا جائے اور ان کی رہائی کا فوری طور پر حکم صادر کیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ بحریہ کے تمام 8 سابق افسران کے ساتھ کئی زندگیاں جڑی ہوئی ہیں ،موت کی سزا سے ان افراد کی زندگیاں تباہ و بر باد ہو جائیں گی اس لئے بحیثیت قومی صدر یونائیٹیڈ مسلمس فرنٹ قطر حکومت سے درخواست کرتاہوں کہ ان افسران کے موت کی سزاکومنسوخ کرتے ہوئے رہائی دی جائے تاکہ ان کے اہل خانہ کو راحت نصیب ہو ۔
واضح ہو کہ یہ گرفتاری گزشتہ سال ستمبر میں ہوئی تھی ملزمان کے نام کیپٹن نوتیج سنگھ گل، کیپٹن بیرندر کمار ورما، کیپٹن سوربھ وششٹھ، کمانڈر امیت ناگپال، کمانڈر پورنیندو تیواری، کمانڈر سوگوناکر پکالا، کمانڈر سنجیو گپتا اور ناوک راگیش ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here