لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ان کی پارٹی کی بڑھتی مقبولیت سے حواس باختہ کانگریس فرضی ویڈیو وائرل کران کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مایاوتی نے جمعرات کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا’ ایم پی، چھتس گڑھ، راجستھان وغیرہ میں ووٹنگ سے قبل چاہئے بی جے پی جیت جائے لیکن کانگریس کو نہیں جیتان چاہئے۔ جیسی بے بنیاد اور فرضی ویڈیو کا کانگریس کے ذریعہ پرچار کرنا بدقسمتی و ان کی حواس باختگی کا مظہر ہے۔ یہ سازش بی ایس پی کی مضبوط حالت کو دیکھتے ہوئے ہے۔ لوگ محتاط رہیں۔
انہوں نے مزید لکھا’ کانگریس ان ریاستوں میں کافی سطحی پرچار کررہی ہے۔ جبکہ بی ایس پی کے ذریعہ انتخابی ریلیوں میں لوگوں سے ووٹ دینے اور مخالف پارٹیوں کے سام، دام دنڈ بھید وغیرہ سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی۔ جو پارٹی کی مضبوط حالت کو دیکھتے ہوئے کانگریس کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا’ اب جبکہ ووٹنگ نزدیک ہے مخالف پارٹیوں میں بھی خاص کر کانگریس کے ذریعہ بی جے پی سے مضبوطی سے لڑنے کے بجائے بی ایس پی مخالف اپنی پرانی ناپاک حرکتوں و سازشوں کو جاری رکھناکافی نامناسب و بدقسمتی جس سے لوگ محتاط رہیں اور الیکشن کمیشن بھی اس کا نوٹس لے۔

