لکھنؤ: اترپردیش مائنارٹی کمیشن نے عید الاضحی کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مسلمانوں سے ممنوعہ جانوروں کی قربانی سے ہر حال میں اجنتاب کرنے اور انتظامیہ کو صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے و قربانی کے عمل میں تعاون کی ہدایت دی ہے۔
اقلیتی کمیشن کے چیئرمین اشفاق سیفی نے چیف سکریٹری(داخلہ،شہری ترقیات) کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کو اس بات کی ہدایت دیں کہ عید الاضحی کے تینوں ایام29،30جون و یکم جولائی کو پانی کی فراہمی و بجلی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔شہری علاقوں میں پانی کی فراہمی دن میں تین بار صبح، دوپہر اور شام کو کی جائے۔
اپنی ایڈوائزری میں انہوں نے لکھا ہے کہ قربانی متعینہ مقام پر ہی کی جائے اور صاف صفائی کے مناسب انتظام کو یقینی بنایا جائے۔قربانی کے فضلات کو نگر نگم کی گاڑیوں کے ذریعہ کوڑے دان کا مناسب استعمال کیا جائے۔اقلیتی کمیشن نے اپنی ایڈوائزری میں یہ بھی اپیل کی ہے کہ احتیاطا قربانی کھلے میں نا کی جائے۔
عید کی نماز عیدگاہ یا مسجد میں ہی پڑھنے و ممنوعہ جانور کی قربانی سے اجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

