عوام کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے راجستھان حکومت:مایاوتی

0

لکھنؤ: راجستھان کی کانگریس حکومت پر عوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ اسمبلی الیکشن کے نزدیک آنے پر رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی اور 100یونٹ مفت بجلی کا کانگریس کا وعدہ محض انتخابی ہے جس سے عوام کو بچانے کی ضرورت ہے مایاوتی نے سلسلہ وارٹوئٹ میں کہا’ راجستھان میں اسمبلی انتخابات کے نزدیک آتے ہی اب وہاں کی کانگریس حکومت کے ذریعہ 500روپئے میں رسوئی گیس و 100یونٹ فری بجلی دینے وغیرہ کا اعلان انتخابی چھلاوا نہیں تو اور کیا ہے۔ جبکہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ان کو یہ کام حکومت بنتے ہی پانچ سال پہلے کر دینا چاہئے تھا۔
انہوں نے کہا’راجستھان کی طرح ہی مفاد عامہ کے کاموں میں ناکام رہی چھتیس گڑھ کی کانگریس، مدھیہ پردیش کی بی جے پی و تلنگانہ کی بی آر ایس حکوت اسمبلی الیکشن کے نزدیک اپنی حکومت کو بچانےکے لئے لبھاونے و گمراہ کن اشتہارت وغیرہ کے چھلاوے کا سہارا لے رہی ہے جبکہ عوام ان سے عاجز آچکے ہیں۔
بی ایس پی صدر نے کہا کہ’ مذکوروہ بالا چاروں ریاستوں کی عوام نے پارٹیوں کی حکومت کو انتخابی وعدے کے مطابق، مہنگائی، غریبی، بے روزگار، پچھڑا پن وغیرہ دور کرنے اور ریاست کی ترقی کا پورا موقع دیا۔ لیکن ان پارٹیوں کی حکومتوں نے عوام کے مفاد کی اندیکھی کی اور ان کے ساتھ اعتماد شکنی کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here