عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح : ادھو ٹھاکرے

0
Uddhav Thackeray (Maharashtra C.M.)

ممبئی:عوام کو ریاست کی حقیقی دولت سے تعبیر کرتے ہوئے مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ عوام کی صحت اور زندگی کی حفاظت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔اگر عوام زندہ اور محفوظ رہیں تو کوویڈ-19 وباءکے سبب سے ہماری بگڑی ہوئی معاشیات کی گاڑی کو ہم کسی بھی طرح سے سیدھے راستے پر لے ہی آئیں گے۔اس لیے موجودہ سخت حالات میں بےروزگاری، تجارت و کاروبار اور صنعت و حرفت کے وقتی طور پر بند ہوجانے سے عوام کو پریشان ہونے کی ٖضرورت نہیں۔یکم مئی کو یومِ مہاراشٹرا کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے عوام یومِ مہاراشٹرا اور عالمی یومِ مزدور کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ اطمنان اور تیقن بھی دلایا کہ 3 مئی کے بعد ریڈ زون اور ہاٹ اسپاٹ بنے ہوئے مقامات کو چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں نرمی لائے جایئگی، لیکن اس کے لیے عوام کو صبر اور احتیاط کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انھوں نے اس خدشہ کا بھی اظہار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری زرا سی غفلت اور لاپرواہی، ہماری اب تک کی احتیاط اور قربانی پر پانی پھیر دے۔فیس بک کے ذریعہ عوام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 3 مئی سے ریاست کے اورنج اور گرین زون کے بہت سے اضلاع میں لاک ڈاون اصول میں نرمی لائی جائے گی۔ اس دوران انہوں نے لاک ڈاؤن کے بارے میں کہا کہ یہ صرف ایک اسپیڈ بریکر ہے اور جلد ہی حالات معمول پر آجائیں گے۔ اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ 3 مئی کے بعد ، ہم ریاست میں کچھ شرائط کے ساتھ نرمی لا رہے ہیں ۔ لیکن اس کے لیے عوام کو ہوشیار رہنے اور اور تعاون کرنے کی ضرورت ہے ، بصورت دیگر ہم گذشتہ دنوں میں جو کچھ حاصل کیا ہے اسے ضائع کردیں گے۔ لہذا ، ہم صبر اور احتیاط کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ، میں نہیں چاہتا کہ لوگ کورونا سے خوفزدہ ہوں۔ اگر کسی کو بیماری کی کوئی علامات نظر آتی ہیں تو وہ فوری خصوصی طور پر قایم کردہ ‘ فیور کلینک’ پر رجوع کریں اور وقت پر علاج کرائیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ وقت پر علاج کرنے سے ابتک چھوٹے بچوں سے 83 سال کی عمر تک کے افراد صحت یاب ہو کر گھر چلے گئے۔ وینٹیلیٹروں پر رہنے والے افراد بھی صحتیاب ہو رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here