علاج میں پیسے کی کمی نہیں ہونےد یں گے:یوگی

0
0

گورکھپور:اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو کہا کہ بجٹ کی کمی میں کسی غریب کا علاج متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا گورکھپور میں منعقد جنتا درشن میں یوگی نے 300فریادیوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے روبرو ہوئے سبھی کو تیقن دیا کہ سب کے مسائل تصفیہ ان کی اولین ترجیح ہے اور سبھی کے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ لوگوں کے مسائل کے ضمن میں ان کی درخواست لے کر متعلقہ افسران کو جلد از جلد غیر جانبدارانہ رویہ اور پوری شفافیت کو ملحوظ رکھتےہوئے معاملے کے تصفیہ کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ا ان کے رہتے کسی کو فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب کے مسائل پر موثر کاروائی یقینی بنائی جائے گی۔ جنتا درشن میں کئی لوگ سنگین بیماریوں کےعلاج کے لئے مالی معاونت کی درخواست کے ساتھ پہنچے تھے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ علاج میں اسٹیمیٹ کا عمل جلد پورا کر کے اسے حکومت کو بھیجیں۔ علاج کے لئے وافر بجٹ فراہم کرایا جائے گا۔ لوگوں کو تیقن دیا کہ دولت کی کمی میں کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے۔ جتنا درشن میں خواتین و اقلیتی سماج کے لوگوں کی بھی خاصی تعداد پہنچی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here